لاہور( سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدارصوبے میں مزید کالجز بنانے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ صوبے بھر میں مزید 86 نئے کالجز قائم کیئے جائیں گے۔پنجاب کی جامعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔
صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے ملاقات کی ہے۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہائر ا یجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو میں کہا کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، پنجاب میں 75 نئے کالجز بنائے گئے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے پنجاب کے اراکین اسمبلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اراکینِ قومی اسمبلی میرے دست و بازو ہیں۔لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات ملاقات کے دوران عمومی سیاسی صورتِ حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جائز کام ہر صورت ہو گا، جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، اپوزیشن نے عوامی خدمت کے سفر میں صرف رکاوٹ ڈالی ہے۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی حکمتِ عملی ہے، حکومت مدت پوری کرے گی۔