?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 75 ہزار 886 میٹرک ٹن گندم ضبط کرلی گئی ہیں جب کہ 88 گودام بھی سیل کردیے گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
محکمہ پرائس کنٹرول نے پنجاب کی مختلف ڈویژنز سے بڑے پیمانے پر گندم برآمد کر لی، اس دوران مجموعی طور پر 75 ہزار 886 میٹرک ٹن گندم ضبط کرلی گئی ہیں۔
ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق پنجاب کی 10 ڈویژن سے 2 لاکھ 5 ہزار 271 میٹرک ٹن گندم کی چیکنگ کی گئی، اس دوران 184 گوداموں کی چیکنگ کی گئی اور 88 گودام سیل کیے۔
ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن سے 31 ہزار 906 ، گوجرانولہ اور گجرات ڈویژن سے 9 ہزار 128 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئیں جب کہ سرگودھا ڈویژن سے 1906 ، راولپنڈی 6 ہزار 498 اور ساہیوال سے 5 ہزار 147 میٹرک ٹن گندم ضبط کی گئی۔
اسی طرح، بہاولپور ڈویژن سے 1796 ، ڈی جی خان سے 4 ہزار 748 میٹرک ٹن، فیصل آباد ڈویژن سے 1618 اور ملتان ڈویژن سے 13 ہزار 139 میٹرک ٹن گند م ضبط کی گئی۔
ترجمان پرائس کنٹرول نے مزید بتایا کہ ضبط شدہ گندم کے آٹے کو متعلقہ اضلاع کی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا جب کہ فوڈ ڈائریکٹوریٹ ، ضلعی انتظامیہ اور پیرا کی جوائنٹ ایکشن ٹیمیں تمام اضلاع میں چھاپے مار رہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام کارروائیوں کو محکمہ پرائس کنٹرول میں قائم خصوصی سیل سے مانیٹر کیا جارہا ہے، گند م کی قلت کا بہانہ بنا کر مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر بے نقاب کیے جارہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا
?️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ
مئی
قطر پر حملے میں حماس کے کوئی رہنما ہلاک نہیں ہوئے: صیہونی نیٹ ورک
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی نیٹ ورک ‘کان’ نے ایک فلسطینی ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
وزیر اعظم نے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی لگادی
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی مقامی طلب کو
مئی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کردیئے
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل
جون
پاکستان میں مہنگائی عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے ہے
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ
مئی
نیا پاکستان کا احساس کفالت پروگرام 70لاکھ خاندانوں میں رقم کی تقسیم
?️ 10 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} نیا پاکستان کا خواب دیکھا والے کرکٹر سے سیاست
فروری
سری لنکا کے مستعفی صدر کی وطن واپسی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سری لنکا کے ایک سینئر سکیورٹی عہدہ دار نے جولائی میں
ستمبر
فواد چوہدری نے کس غلطی کو تسلیم کر لیا
?️ 29 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد
ستمبر