قازقستان کے نائب وزیر اعظم 8 سے 9 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مرات نورتیلو 8 سے 9 ستمبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم دورہ قازقستان کے صدر کے اس سال نومبر میں طے شدہ دورہ پاکستان سے قبل ہورہا ہے۔ یہ دورہ قازقستان کے صدر کے متوقع دورے کی تیاریوں کی کڑی ہے۔

قازقستان کے نائب وزیر اعظم کے ہمراہ قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ سمیت اعلیٰ سطح کا 13 رکنی وفد بھی ہوگا۔ دورے کے موقع پر زراعت اور آئی ٹی پر مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی ہوں گے۔ پاکستان میں قیام کے دوران قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔

مرات نورتیلو کی صدر مملکت اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ یہ بات چیت آئندہ صدارتی دورے کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور پاکستان قازقستان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر جامع طور پر غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ دورے کے دوران خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافتی اور سیاحت کے تبادلوں، علاقائی روابط اور لاجسٹکس اور کثیر جہتی فورمز پر تعاون پر توجہ دی جائے گی۔

بیان کے مطابق قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور قازقستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد دے گا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی مجرمانہ دشمن کے ساتھ معمول کا کوئی جواز نہیں ہے: انصاراللہ

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:عبدالملک الحوثی، رہبر تحریک انصاراللہ یمن نے بعض عرب حکومتوں

سعودی خاندان نے اسٹاک مارکیٹ سے اتار چڑھاؤ کے لیے 10 بلین ڈالر مختص کئے

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  سعودی ویلتھ فنڈ، جو سعودی خاندان کی سرپرستی میں کام

وزیراعظم آج ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے

?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج سانحہ نوشکی کے دوران شہید

روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

?️ 12 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے

عمران خان پر حملے میں ’تین شوٹرز‘ کی موجودگی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، جے آئی ٹی

?️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد

سابق کمشنر راولپنڈی کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر پی ٹی آئی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے

اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت

?️ 24 جون 2022سچ خبریں:    کل جمعرات کو ترکی کے دورے کے دوران اسرائیلی

یوٹیوب پر ہنگامی طبی امداد کے مواد کی تلاش کو آسان بنا دیا گیا

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے