?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر تشوءیش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناکی چوتھی لہر میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔کورونا سے متاثر زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی،پنجاب میں کورونا کی شرح 6 فیصدہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چوبیس افراد انتقال کرچکے ہیں، لاہور میں 731 مریض داخل ہیں، اس وقت 72 فیصد وینٹیلیٹرز پر مریض ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی شرح 6 فیصد ہے ، کورونا کیلئے مختص راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں 3ہزار 8سو مریضوں کا علاج ہوا ہے، کورونا سے متاثر زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی۔
انہوں نے کہا کہ وبا سے چھٹکارا پانے کیلئے ویکسی نیشن واحد علاج ہے، راولپنڈی میں تین فیصد لوگ زیادہ متاثر ہیں، راولپنڈی میں 220 زیر علاج مریضوں میں 85فیصد نان ویکسینیٹڈ ہیں، 7 فیصد وہ مریض ہیں جنہوں نے ایک ڈوز لگوائی ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ہر روز 5سے 6 لاکھ افراد کو ویکسین لگارہے ہیں، اب تک 2کروڑ 87لاکھ 89 ہزار لوگوں کو ویکسین لگ چکی ، دسمبر تک 70 فیصد آبادی ویکسینیٹد ہوئی تو کوئی مسئلہ نہیں ۔
یاسمین راشد نے کہا کہ موبائل ٹیمیں 2لاکھ 80ہزارافرادکوان کےگھروں تک جاکرویکسین لگاچکی ہیں، لاہور میں ریسکیو1122 کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں ہے، ریسکیو 1122 پر کال کرکے کسی بھی اسپتال میں داخل ہوا جاسکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق کا خطے کے معاملات میں مرکزی کردار
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: عراق میں عرب لیگ کا 34 واں اجلاس کامیابی سے
مئی
ماہرین نے دنیا کی نایاب ترین اڑنے والی گلہری کو دریافت کر لیا
?️ 2 جون 2021سڈنی (سچ خبریں) ماہرین نے پہلی بار دنیا کا نایاب ترین ممالیہ
جون
حکومتی اتحاد میں اختلافات‘ پیپلزپارٹی کا اظہار ناراضگی
?️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران اتحاد کی دو سب سے بڑی شراکت دار مسلم
مئی
فلسطین نے سال 2022 کیسے گزارا؟
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: اگر یہ پوچھا جائے کہ 2022 میں فلسطین
دسمبر
امریکہ فردو کے جوہری سائٹ کو کیوں تباہ نہیں کر پایا؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: تازہ رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ امریکا کے "جی
جون
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
?️ 26 اپریل 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز کا
اپریل
افغانستان کے لیے انسانی امداد پر امریکی انتخابات کے اثرات
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈپلومیٹ میگزین نے لکھا ہے کہ نومبر میں ہونے والے
ستمبر
کیا آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن
جون