?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ چیف سیکرٹری ، پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران کے ساتھ ساتھ وزارتوں میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو پہلے ہی تبدیل کیا جاچکا ہے۔
وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔ناقص پالیسیوں کے باعث پنجاب میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ متعدد اعلی پولیس افسران نے بھی آئی جی پنجاب کی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور کے دوران پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگایا تھا اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ انعام غنی کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کے دن سے سے اعلی افسران ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا،ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین نے ان کی تعیناتی پر استعفی بھی دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے حوالے سے نام فائنل کرچکے ہیں جو کہ جلد وفاقی کو بھجوائیں جائیں گے۔چیف سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر کامران علی ،بابر حیات تارڈ اور احمد نواز سکھیرا کا نام زیر غور ہے۔


مشہور خبریں۔
لانگ ٹرم میں جو لوگ بے گھرہوئے ہیں،ان کے لیے بھی پلاننگ کی جا رہی ہے۔قمر جاوید باجوہ
?️ 11 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب
ستمبر
یورپی یونین کے پاس یوکرین کے معاملے میں چین پر دباؤ ڈالنے کے اختیارات
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: استونیا کی وزیر خارجہ کایا کالاس نے اعتراف کیا ہے
نومبر
تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ
?️ 3 ستمبر 2025ہری پور (سچ خبریں) تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی
ستمبر
OPEC+ ممالک کی سعودی عرب کی حمایت
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:واشنگٹن اور ریاض کے درمیان OPEC+ میں کسی معاہدے تک پہنچنے
اکتوبر
امریکہ اور یورپ افریقہ میں استعمار کی واپسی کے خواہاں ہیں: روس
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک تقریر میں کہا کہ
جنوری
حسین الشیخ فلسطینیوں میں کیوں منفور ہے؟
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ، نے حسین
مئی
سینیٹ میں اسحاق ڈار کو قائد ایوان مقرر‘ تحریک انصاف نے سینیٹر علی ظفر قائدحزب اختلاف
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں اسحاق ڈار کو قائد ایوان مقرر کردیا ہے
اپریل
آئین و قانون سے قطعی طور پر آگے نہیں جا سکتے: فواد چوہدری
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم
اکتوبر