?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے منظوری کے بعد 5 میں سے 4 نئے اضلاع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جن میں وزیر آباد، مری، کوٹ ادو اور تلہ گنگ شامل ہیں۔
پانچواں ضلع تونسہ شریف کا نوٹیفکیشن فورٹ منرو تحصیل کی از سر نو تشکیل کے بعد آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سیاستدانوں نے صوبائی حکومت سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا تھا کہ تحصیل فورٹ منرو کو ضلع ڈیرہ غازی خان سے منسلک کیا جائے جو کہ صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ یہ تحصیل تونسہ شریف سے 100 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے۔
انہوں نے شکایت کی تھی کہ علاقے کی بڑی آبادی کا اپنے مسائل کے حل کے لیے تونسہ شریف کا رخ کرنا نسبتاً ناقابل عمل ہوگا۔
بورڈ آف ریونیو آئندہ ہفتے کے اوائل میں فورٹ منرو کو تونسہ شریف کی بجائے ڈیرہ غازی خان کے ساتھ منسلک کرنے کی سمری پیش کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب حکومت نئے اضلاع میں مکمل ضلعی انتظامی سیٹ اپ قائم کرنے کی پابند ہو گی۔
ہر ضلع میں تمام صوبائی محکموں کے ضلعی دفاتر ہوں گے اور ہر ضلع کو اس کے انتطامی معاملات کے لیے علیحدہ بجٹ بھی ملے گا۔
نئے لوکل گورنمنٹ سیٹ اپ میں نئے اضلاع میں ضلعی کونسلیں ہوں گی اور اس کے لیے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر 5 نئے اضلاع بنانے کی منظوری دی تھی۔
بورڈ آف ریونیو کے سینئر رکن زاہد اختر زمان نے اجلاس میں پنجاب میں نئے اضلاع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
مشہور خبریں۔
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ10لاکھ ڈوز لے کر
جون
تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت مسترد
?️ 17 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کیس میں رہنما
اکتوبر
ناسا نے سب سے خطرناک سیارے کے زمین سے نہ ٹکرانے کی نویدسنا دی
?️ 29 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) خلائی ادارے کی جانب سے سنہ 2004 میں اپوفس کو
مارچ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت
?️ 6 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی
جولائی
صیہونی ٹیم کی حمایت میں اماراتی چینل کا غیر پیشہ ورانہ اقدام
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اماراتی چینل اسکائی نیوز نے آمستردام میں صیہونی ٹیم کے حامیوں
نومبر
صہیونی پناہ گزینوں کے لیے نصر اللہ کا جواب
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ ہفتے منگل کے روز لبنان میں قابض حکومت کے
ستمبر
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا
جون
یوم قدس فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری جنگ کا حصہ ہے:سید حسن نصراللہ
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کی آزادی کی جنگ
اپریل