پنجاب: سی ڈی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 12 دہشت گرد گرفتار

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت تین شہروں سے 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین شہروں سے 12 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کی نشاندہی 61 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی، لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القائدہ ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا۔

حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک حساس اضلاع میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

حکام نے کہا کہ رواں ہفتے 797 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے، آپریشنز کے دوران 159 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک میں دہشت گردی تیزی سے سر اٹھارہی ہے جہاں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئی ہیں جن کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔

ٹی ٹی پی نظریاتی طور پر افغان طالبان سے منسلک ہے جس کے کمانڈر افغانستان سے دہشت گردی کی ہدایات جاری کرتے ہیں، تاہم افغان طالبان اس کی تردید کر چکے ہیں۔

حال ہی میں ٹی ٹی پی نے پشاور میں پولیس لائن اور کراچی میں پولیس چیف کے دفتر پر حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے پشاور میں ایک سو سے زائد شہری اور پولیس اہلکار جبکہ کراچی میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے بعد مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے 8 مارچ کو ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس کارروائی کے بعد علاقے سے دہشت گردوں کی صفائی کے لیے کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے

مشہور خبریں۔

یوکرین کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجی

🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے یوکرینی اور

غیر قانونی گرفتاریوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

🗓️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار

یمن میں قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی کوشش

🗓️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سیاسی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اقوام

کیا بحیرہ احمر کو فوجی چھاؤنی بنانے سے یمنی فلسطینیوں کی مدد چھوڑ دیں گے؟

🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صنعاء کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے اس بات پر

روس نے لبنان کو ریفائنری کی پیشکش کی ہے: لبنانی وزیر

🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاض نے جمعہ کو اعلان

حرامانی، ایمن سلیم پر کیوں  فخر کرتی ہیں؟

🗓️ 1 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے

دو اسرائیلی میزائل جنوب دمشق میں داغے گئے

🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت نے شام کی سرزمین پر اپنی جارحیت کو جاری

شام کے خلاف اور امریکی سازش

🗓️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے