?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان سرحدی گاؤں کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوکر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، 5 زخمی مشتبہ افراد جنگل کی سمت فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں سے رائفلز، 3 آئی ای ڈیز، گولا بارود، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے رومی اور تونسہ کے قریب چیک پوسٹیں قائم کر دی ہیں، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، سی ٹی ڈی نے 4 لاشیں ہسپتال منتقل کیں، ایک لاش دہشت گردوں کے ساتھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
محسن نقوی، مریم نواز کا خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ کے قریب فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
مشہور خبریں۔
بھارت کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے ، حریت کانفرنس
?️ 7 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
مارچ
صیہونی حکومت سے عالمی بیزاری کا اظہار اپنے عروج پر
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے
اگست
امریکی جج نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی فنڈنگ کو جزوی طور پر بحال کرنے کا حکم دیا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی
اگست
پہلگام کا واقعہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے،شہری
?️ 24 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نے حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی
اپریل
لانگ مارچ کو بھرپور قوت کے ساتھ دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف گجرات کے رہنماؤں نے کل 10
نومبر
کیا پاکستان بھی بڑھتی آبادی کے خطرات کی زد میں ہے؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے خطرات
جون
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اسلحہ کی روک تھام کے قوانین میں
جون
غزہ میں نسل کشی امریکی سرپرستی میں ہو رہی ہے:فلسطین لبریشن فرنٹ
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:فلسطین لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے
جون