?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے سہولت بازار منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوگئے، عوام کو سستی اشیاء کی باسہولت فراہمی ہونے لگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سہولت بازار پراجیکٹ سے55 ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا، پنجاب بھر میں 46 سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔ سہولت بازارو ں میں ایک سال کے دوران ساڑھے 8 کروڑ افراد کی آمد ہوئی، ساڑھے 42 کروڑ روپے کی خریداری کی گئی، سہولت بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13 اشیائے خورونوش ہول سیل نرخ پر فراہم کی گئیں، جس سے صارفین کو 11 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔
وزیرآباد، چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اور مظفر گڑھ کے سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے، انہوں نے سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں سے سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی آسان فراہمی ممکن ہوئی ، پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیاء مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن کا یوکرینی صدر کو امان نامہ؛صیہونیوں کا دعوی
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی
فروری
اسرائیلی حکومت کی معیشت کے منفی نتائج
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی کاروباری ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
یوکرین کے حوالے سے سہ فریقی مذاکرات ملتوی
?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:خبر رساں ادارے تاس نے ایک روسی ذریعے کے حوالے
فروری
واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز سے میسیجز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کے اب
ستمبر
وزیر آباد: عمران خان حملہ کیس کے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
?️ 21 مئی 2024گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر
مئی
اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر زور
?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
جولائی
سعودی عرب کو بے مثال عدم تحفظ کا سامنا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عدم
فروری
عراق کے شام کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کے قریب سخت سیکورٹی اقدامات
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:عراق نے موجود حالات کے پیش نظر شام کے ساتھ ملحقہ
جنوری