?️
لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس وجہ سے محکمہ صحت نےنوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد ، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی
پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت نےنوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد ، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ، 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قالین کی بجائےفرش پرنمازادا کی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانے کی اجازت ہے ، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں ، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے ، اس کے علاوہ مساجد ، عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں ، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیا جائے ، بازاروں ، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں ، مساجد ، ا مام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پرعبادت کا اہتمام کیا جائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کےلیے جگہ مختص کی جائے ، ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ، 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
اداکار طلعت اقبال کا علالت کے باعث امریکا میں انتقال
?️ 24 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا کے ہسپتال
ستمبر
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے بیجنگ کے 12 محور
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اپنے چینی ہم منصب شی جن
مئی
فلسطین کے لیے پیش کیے گئے منصوبے
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں تنازعات کے تسلسل کے ساتھ مسئلہ فلسطین
دسمبر
بے گناہ فلسیطنیوں کے خلاف صیہونی بربریت پر سعودی عرب بھی خاموش نہ رہ سکا
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:جنین شہر میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائی کے
جون
23 مئی کو اسلام آباد میں میری گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں، عمران خان
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
برطانوی خواتین فوجیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی پارلیمانی ذیلی کمیٹی کی ایک ایک رپورٹ میں بتایا گیا
جولائی
قطر کا اسرائیل اور شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا انکار
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے ویانا جوہری مذاکرات کی ناکامی پر گہری
فروری
صہیونی افسر پر فلسطینی قیدی کی لاتوں اور گھونسوں کی برسات
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایک فلم شائع کی ہے جس میں ایک
فروری