پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان

پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری  پریشان

?️

لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین کے خاتمہ کا مسئلہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل بھی دو روز سے معطل  ہے، سیکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں جس کے نتیجہ میں عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام ای پی آئی حکام کے مطابق  ویکسین کی 20 ہزار ڈوزز آج آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کورونا ویکسین ختم ہونے سے لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔شہریوں کو بتایا جارہا ہےکہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے سسٹم بند ہے لہٰذا 2 روز بعد ایکسپو سینٹرمیں ویکسین لگائی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے۔ذرائع کے مطابق بہاولپور اور فیصل آباد میں ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ کے 6 ڈویژن میں ویکسین کے اسٹاک میں کمی آگئی ہے۔

ملتان میں بھی ویکسین کا مزید اسٹاک موجود نہیں اور پہلے سے موجود ویکسین لگائی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ویکسین کی قلت کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا عمل رک گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

فرانس میں حجاب پر پابندی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی:اقوام متحدہ

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فرانس نے مسلمانوں کے حجاب

یمن جنگ کے بارے میں امریکہ کا بیان

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ

شہباز گل ضمانت پر رہا

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں

اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

?️ 8 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر

شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سیاسی تحفظات ایک طرف

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے شام

ریاض کے ایک سکیورٹی مرکزمیں دھماکہ اور سعودی حکام کا ردعمل

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:کچھ سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس نے ریاض کے سکیورٹی زون میں

ملک بھر آنے والے دنوں میں سرد ہوائیں چلیں گی

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں

امریکہ کے متعدد بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ ملک کے کچھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے