پنجاب اور خیبر پختو نخوا از خود نوٹس کیس،جسٹس اطہر من اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے ایک اور جج  نے تفصیلی نوٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختو نخوا نتخابات از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی نوٹ جاری کیا ہے۔

تفصیلی نوٹ 25 صفحات پر مشتمل ہے۔ تفصیلی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر جس طرح کارروائی شروع کی گئی اس سے عدالت تنازعات کا شکار ہوئی،کارروائی شروع کرنے سے سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو عدالت پر اعتراض اٹھانے کی دعوت دی گئی۔

عدالتی کارروائی کے دوران میں عدالت میں اعتراضات داخل کرائے گئے،اس قسم کے اعتراضات سے عوام کے عدالت پر اعتماد پر اثر پڑتا ہے،سپریم کورٹ نے اپنے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

تفصیلی نوٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کو انا ایک طرف رکھ پر اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے،سیاستدان مناسب فورمز کے بجائے عدالت میں تنازعات لانے سے ہارتے یا جیتتے ہیں عدالت ہر صورت ہارتی ہے۔

پی ٹی آئی کے استعفوں سے سیاسی بحران میں اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کیس میں تحریری نوٹ جاری کیا،تحریری نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے قرار دیا کہ انتخابات کا معاملہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں زیر التوا ہے،سپریم کورٹ ماضی میں کہہ چکی ہے کہ اگر معاملہ ہائیکورٹ میں زیر التوا ہو تو مداخلت نہیں کی جا سکتی۔

انتخابات کیس میں فریقین سیاسی مؤقف تبدیل کرتے رہتے ہیں،سیاسی معاملہ عروج پر ہو تو عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ تحریری نوٹ میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ از خود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔بینچ کا حصہ رکھنے کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑتا ہوں اور خود کو بینچ کا حصہ برقرار رکھنا مناسب نہیں سمجھتا،دوران سماعت آبزرویشن ہائیکورٹ میں مقدمے کو متاثر کر سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

سالانہ آبی کوٹہ منقطع کرنے کا فیصلہ؛ اردن کو صیہونیوں کی خدمت کا صلہ

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے اردن کی وسیع سیاسی و سلامتی تعاون کے

رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) رانا شمیم نے اپنا بیان حلفی عدالت میں

بے گھر شہریوں کے لیے اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام کا آغاز، نواز شریف اور مریم نواز نے افتتاح کردیا

?️ 26 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کے لیے پاکستان

اسرائیل غزہ کے عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کر رہا ہے، امن کا خواہاں نہیں: حماس

?️ 26 جون 2026سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ صہیونی حکام

مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے دعا کرنے والے فلسطینی کی گرفتاری

?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  میڈیا نے آج منگل کو اطلاع دی ہے کہ سعودی

دمشق کی موجودہ حکومت صہیونیوں کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہے

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام میں گزشتہ موسم خزاں میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں

سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی

?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چینی کورونا ویکسین سائنو ویک کی بھاری کھیپ

تل ابیب نے خود مختار تنظیم کی سکیورٹی فورسز کو دھمکی دی

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:     اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے