?️
کوئٹہ:(سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے برطرف رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ کانگریس میں نئے دھڑے کا اعلان کردیا جس کے بعد پارٹی باضابطہ طور پر 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔
سابق سینیٹر اور پارٹی کے صدر عثمان کاکڑ کے صاحبزادے خوشحال خان کاکڑ نئے دھڑے کے چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ مختار خان یوسف زئی شریک چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے مبینہ طور پر پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی اور اور پالیسی کی مخالفت کرنے پر انہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
ایک ہفتے قبل کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ساتویں کانگریس منعقد ہوئی تھی اور محمود خان اچکزئی کو بطور چیئرمین اور عبدالرحیم زیارتوال کو سیکریٹری جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز گروپ کے اجلاس میں پارٹی مندوبین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا محمد رضا کو سینئر ڈپٹی چیئرمین، حمید خان کو ڈپٹی چیئرمین، خورشید کاکا جی کو سیکریٹری جنرل، عیسیٰ روشان کو سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری اور یوسف کاکڑ کو سیکریٹری خزانہ منتخب کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں نئے دھڑے میں عبید اللہ بابیت، صاحبہ بڑیچ، سراج افغان، سردار گلجان کبزئی، علی حیدر، گوہر علی، شاہ روم خان، خالد محمود، شمشیر علی خان صفت اللہ، عیسیٰ اچکزئی، باچا گل اور اعظم مسیزئی سینٹرل سیکریٹریز منتخب ہوئے ہیں۔
دھڑے کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے لینے کے لیے کانگریس آج (28 دسمبر 2022)کو دوبارہ منعقد ہوگی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا عرب اور اسلامی افواج کی سربراہی کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ فوجی تعلقات کو
ستمبر
نیتن یاہو کی غیر ذمہ داری پر اسرائیلی طبی برادری کا غصہ
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے آج اعلان کیا کہ
اکتوبر
ہم بہت مشکل وقت میں ہیں:صیہونی کیبنٹ رکن
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے اعتراف
نومبر
چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی
اکتوبر
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا پی کے کے کے انحلال پر پہلا ردعمل
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے
مئی
دمشق کے سلسلہ میں ریاض کی پالیسیاں غلط ہیں؛بن سلمان کا اعتراف
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی
اکتوبر
فلسطینیوں کے آتشین غبارے صیہونیوں کے لئے وبال جان
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے غزہ کے آس پاس صہیونی بستیوں میں فلسطینیوں
جولائی
آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح پر سپریم کورٹ کا ماضی کے فیصلوں سے انحراف
?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 (ون)(ایف) کی تشریح سے
دسمبر