?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں فضاء سوگوار ہے۔ خود کش حملہ آر کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈٰی میں درج کر دیا گیا۔خیال رہے گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 56 افراد شہید جبکہ 194 زخمی ہوئے، شہدا میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، دھماکے میں 5 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت مکمل کرلی گئی جبکہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ خود کش حملہ آور اور دو سہولت کاروں کے اسکیچز مکمل کر لیے گئےہیں۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے اعضاء کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث مکمل گروپ کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر دیا گیا۔ ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔
خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 30 سے زائد افراد کی اجتماعی نماز جنازہ گزشتہ شب جبکہ 10 افراد کی نماز جنازہ آج کوہاٹی میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے مسجد کے گیٹ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، حملے کا پیشگی تھریٹ نہیں تھا، دہشتگردی میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے منبر کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


مشہور خبریں۔
عراق سے امریکی انخلاء کا اعلان جھوٹا شو
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے سابق رکن
دسمبر
ٹرمپ کے نئے ٹیرف منصوبوں کے سائے میں امریکہ اور سوئزرلینڈ کے درمیان اچھے تعلقات کا خاتمہ
?️ 3 اگست 2025ٹرمپ کے نئے ٹیرف منصوبوں کے سائے میں امریکہ اور سوئزرلینڈ کے
اگست
زلزلے سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی
?️ 26 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت کی وجہ
جنوری
امریکہ کو مشروط گرین لائٹ
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ
نومبر
صیہونیوں کو اپنے دفاع کے لیے امریکہ کی ضرورت
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی صحافی بارک راوید نے مقبوضہ علاقوں میں امریکی
اکتوبر
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود
مئی
آج مزاحمت کے محور کے لیے ایک نئی صبح
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اتوار 23 فروری کی صبح سے ہی سید حسن نصر
فروری
غزہ پر بمباری کھلی جارحیت:اقوام متحدہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین میں انسانی حقوق کی نگراں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
اگست