پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔شہباز گل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ پانچ روز سے اسپتال میں مجھ سے تفتیش ہورہی ہے۔
میں تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جارہا ہے۔مجھے صبح کوئی دوائی پلائیں گی ،مجھے جو بیماری ہے اس کے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ میں بیمار ہوں، ڈاکٹر نے ابھی جو کہا ہے وہ آپ دیکھ لیں،آپ نے مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں میں کوئی بہانے نہیں کر رہا۔شہباز گل نے کہا کہ اسپتال میں مجھے کوئی ڈاکٹر سارا دن نہیں دیکھتا تھا یہ سب خانہ پوری ہو رہی ہے، میری عینک چین لی گئی، گھر سے آیا چشمہ مجھے نہیں دیا گیا ،ایک حیوان کی طرح مجھے رکھا گیا ہے۔
مجھ پر پریشر ڈالا جارہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو میں نے پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔شہباز گل نے واضح طور پر کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد میرا کوئی بیان آئے تو وہ میرا نہیں ہوگا۔شہبازگل نےعدالت میں بیان میں کہا کہ ایس پی نوشیروان مجھے لیکر آئے ہیں،کہا کہ آپ کی ضمانت ہو گئی،مجھے اسکرین شارٹ دکھایا گیا اور کہا گیا ضمانت ہو گئی مچلکے جمع کرانے ہیں،پرائیویٹ گاڑی میں مجھے بٹھایا گیا اور ادھر لے آئے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ گزشتہ رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے،گزشتہ رات سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں اور مجھ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ رات 12 لوگ کمرے میں آئے مجھے پکڑا اور زبردستی کیلا کھلا دیا اور جوس پلایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ رات 3 بجے پھر 6 سے 7 لوگ آئے اور مجھے کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی،10سے 12 لوگوں نے زبردستی باندھ کر میری شیو کی،مونچھیں نہیں رکھتا۔

مشہور خبریں۔

ہمارے عوام کے خلاف دشمن کے پروگنڈے کارگر نہیں ہوئے:ایرانی حکومت کے ترجمان

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا منگل کو آن لائن

عراقی وزیر اعظم کا انتخاب اسی ہفتے متوقع 

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کے اہم سیاسی اتحادالنصر نے اعلان کیا ہے کہ ایڈوانسمنٹ

یورپی یونین کے رکن ممالک بھی یونین میں یوکرین کی شمولیت کے مخالف

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے یورپی یونین میں شمولیت کے لیےمتعدد بار

بھوک ہڑتال کے باوجود صہیونیوں نے فلسطینی قیدیوں کو رہائی سے روکا

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوجی عدالت نے فلسطینی قیدی خضر عدنان کی

نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی عوام کا غصہ، سات اکتوبر کی ناکامی دبانے کی کوشش

?️ 22 دسمبر 2025نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی عوام کا غصہ، سات اکتوبر کی ناکامی 

فلسطینیوں کی حمایت کرکے پاکستان نے مسلم امہ کے دل جیت لیئے، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️ 29 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے بے گناہ

نہ ظلم کرتے ہیں، نہ ظلم سہتے ہیں:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ

طالبان کی ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے امریکی صدر کے اس بیان کہ امریکہ وقت پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے