?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے بیٹے اور دو بہوؤں نے پنجاب اسمبلی کے کم گریڈ کے ملازم کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے راسخ الہٰی، ان کی اہلیہ زارا الہٰی اور بھابھی تحریم الہٰی (مونس الہٰی کی اہلیہ) نے منی لانڈر کرنے کے لیے قیصر اقبال بھٹی کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے جو کہ اسمبلی میں ایک چپراسی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کے چپراسی اور بچوں کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی غیر واضح ٹرانزیکشنز کا پتا چلا ہے، ایف آئی اے نے الزام لگایا کہ چپراسی کے اثاثے اس کے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ پائے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے خود وضاحتی کال اپ نوٹس بھیجے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
رپورٹ میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ اسمبلی کے چپراسی قیصر اقبال بھٹی 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ناقابل وضاحت لین دین میں ملوث تھے۔
ایذا رسانی اور سیاسی سوچ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ادارے نے کہا کہ منصفانہ ٹرائل کا تصور نہ صرف شہریوں بلکہ استغاثہ کے لیے بھی ہے۔
اس نے مزید کہا کہ زیر بحث انکوائری کا سابقہ تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ ایک سرکاری ملازم، اسمبلی کے چپراسی کے خلاف شروع کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ راسخ الہٰی نے ایف آئی اے کی انکوائری اور مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کو چیلنج کیا تھا جس پر ادارے نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا کہ ’درخواست گزاروں کا کوئی بنیادی حق خطرے میں نہیں ہے، ایف آئی اے کیس کی تفتیش میرٹ پر کر رہی ہے‘۔
ایک بیان میں راسخ الہٰی نے ایف آئی اے کی رپورٹ کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پورا کیس جعلی تھا اور اسے سیاسی انتقام کے طور پر دوبارہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے حقائق کو توڑ مروڑ کر پرانے الزامات کو دہرا رہی ہے کیونکہ تمام جوابات پہلے ہی ثبوت کے ساتھ جمع کرائے جا چکے ہیں۔
راسخ الہٰی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس کو ہائی کورٹ پہلے ہی خارج کر چکی ہے، کیس کے حقائق میں رد و بدل کر کے پیش کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ
فروری
غزہ میں منڈلاتے جنگ کے بادل، مصر اور اقوام متحدہ نے اہم اعلان کردیا
?️ 30 اپریل 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر اور اقوام متحدہ نے بیت المقدس میں کشیدگی
اپریل
نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: گزشتہ رات حیفا اور تل ابیب میں ہزاروں صیہونیوں
دسمبر
اسرائیل نے غزہ جنگ میں پرانے ٹینکوں کا دوبارہ استعمال کیوں کیا؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے ہتھیاروں کے امور کے تجزیہ کار Odid
نومبر
ایران کے بارے میں ٹرمپ کی متضاد پالیسی؛دھمکی بھی اور لالچ بھی
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے
فروری
لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار
?️ 10 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور (اے ٹی سی) نے
اکتوبر
سیکیورٹی خدشات کے شکار علاقوں میں انتخابات ملتوی کیے جا سکتے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی کی تجویز
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر بلوچ
دسمبر
ڈنمارک پولیس کا ایرانی خاتون کے ساتھ توہین آمیز سلوک؛ایران کا احتجاج
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:ڈنمارک پولیس نے ایرانی پناہ گزین خاتون کے ساتھ پر تشدد
اپریل