پاکستانی افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک زندہ ہے

شیخ رشید

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں انتہائی مشکل ترین آپریشن کر کے افواج پاکستان نے ملکی عوام کے سکھ سکون کا بندوبست کیا وہ لائق تحسین ہے تاہم سکیورٹی فورسز کی ان کاوشوں میں پاکستانی عوام کا لہو بھی شامل ہے۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے

شیخ رشید نے یہ بات دورہ جنوبی وزیرستان کے دوران ایک جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ کا جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا پہنچے جہاں انہوں نے سکاؤٹس کیمپ کا دورہ کیا جبکہ قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔جرگے میں موجود عمائدین نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور روایتی پگڑی پیش کی۔

قبائلی عمائدین نے وزیر داخلہ کو مسائل اور اس حل کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اس موقع پر اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ قبائلی عوام پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ پاکستان دشمنوں کو مٹانے میں آپ نے قابل قدر قربانیاں دیں۔ان کا کہنا تھا کہ جرگے کی روایت کا حامی ہوں۔ اس علاقے کو اپنی روایات کے مطابق قوانین کا نفاذ ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کے لئے امیگریشن کو آسان بنایا جائیگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔ علاقے کو مزید ترقی دینے کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے ساتھ ضم کرنے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ پسماندہ علاقوں کو زیادہ وسائل فراہم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ اسرائیل کے لئے ایک ڈراؤنا خواب

🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لبریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

اومیکرون کے کیسز میں اضافہ، مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

🗓️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع

عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری

🗓️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عید الفطر کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے

یوکرین پر روس کا میزائل حملہ

🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت

یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی

🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے چھ سال قبل

آئی ایم ایف نواں جائزہ: متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کردی، اسحٰق ڈار

🗓️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

ایران مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے لیے خطرہ ہے:امریکی وزیر دفاع

🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:بحرین میں ہونے والی علاقائی سلامتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے