?️
اسلام آباد(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے خصوصاً افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
رپورٹ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینار سے ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ‘پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم باہمی مفاد پر مبنی کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو فروغ کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں فرانس مخالف مظاہرے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے سے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے تھے۔بعدازاں فرانس مخالف مظاہرے کی قیادت کرنے والے گروپ کے ساتھ حکومت کے معاہدوں سے ان شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا تھا۔
آرمی چیف کے تبصرے کو ان خدشات کو دور کرنے کے تناظر میں دیکھا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں یورپی یونین کے سفیر نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
بادشاہت پسند وزیر اعظم جو کبھی بادشاہت کے خلاف تھا : ٹرس
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: کس نے سوچا ہوگا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ
مارچ
یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے کے لیئے اہم پیشکش کردی
?️ 14 جون 2021صنعا (سچ خبریں) یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے
جون
صہیونیوں کی ناکامی نصر اللہ کی زبانی
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:آج صہیونی میڈیا نے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی
اگست
اسرائیل کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بیت المقدس کا دفاع کرتے رہیں گے: حماس
?️ 20 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ہر صورت
اپریل
شمالی وزیرستان: میران شاہ خودکش دھماکے میں فوجی جوان سمیت 2 افراد شہید
?️ 15 دسمبر 2022میرانشاہ: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں گزشتہ روز ہونے
دسمبر
حکومت نے اپوزیشن کی بات مان لی
?️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر قیمتوں میں
فروری
سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس بیورو میں افسر کی بحالی کی درخواست مسترد کردی
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے
جنوری