?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت 3 ارب ڈالر کی دوسری قسط کے اجرا کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کی توقع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق معاہدہ طے پانے کی پیشرفت کے ساتھ ہی جنوبی ایشیائی ملک کے لیے مزید فنڈز کی فراہم کی راہیں کھل سکتی ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا نے سنگاپور میں ایک انٹرویو میں بلومبرگ ٹیلی ویژن کو بتایا کہ مجھے رواں ہفتے کے اندر جائزہ مکمل ہونے کے بعد معاہدہ ہونے کی توقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی مشکل آئی ایم ایف پروگرام پر ڈٹے رہنے پر پاکستانی حکام خاص طور پر وزیر خزانہ تعریف کے مستحق ہیں۔
قسط کے اجرا کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے متعلق سوال پر انہوں نے ملک میں سب سے اہم مسئلہ ٹیکس وصولی میں کمی کو قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کے جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس جمع کرتا ہے، ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ کی معاشی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیکس وصولی کو کم از کم 15 فیصد ہونا چاہیے۔
کرسٹالینا جارجیوا نے حکومت کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو لوگ ٹیکس ادا کر سکتے ہیں، ان سے ٹیکس وصول کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے یہ تصدیق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت ملک میں ترجیحی سرمایہ کاروں کا گروپ بنانے یا بگاڑنے کے خلاف اور اپنے کاروباری سودوں میں شفافیت اور احتساب یقینی بنانے کا مشورہ دیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے مشن جولائی میں پاکستان کے لیے 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری دی تھی، منظوری کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جاری ہو گئے تھے۔
دوسری سہ ماہی کے جائزے کی کامیاب تکمیل کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو اگلے ماہ کے اوائل میں 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو جائے گی۔
آئی ایم ایف ٹیکنیکل اسٹاف نے 2 نومبر کو مختصر مدت کے قرض معاہدے کا جائزہ شروع کیا جو 10 نومبر کو ختم ہوا۔
باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام نے پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران زیادہ تر شعبوں کا احاطہ کیا اور کسی ایک نکتے پر اعتراض باقی رہ گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ روز دونوں فریقین کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) کو حتمی شکل دینے کے لیے پے در پے تفصیلات کا تبادلہ ہوا اور آج مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر پہنچنے کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
شام میں دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے:روس
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:شام کے لئے روس کے ایلچی نے آستانہ مذاکرات میں شام
فروری
پوپ فرانسس کے بحرینی بادشاہ سے مطالبے
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:پوپ فرانسس نے بحرین کے اپنے پہلے دورے پر اس ملک
نومبر
کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم سامراجی طاقتوں کا آلۂ کار بن چکی ہے:شام
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کیمیائی ہتھیاروں کی
اگست
ہم حزب اللہ سے جنگ ہار چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی پر قبضے کی
ستمبر
سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،12خوارج ہلاک فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید
?️ 7 فروری 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے
فروری
امریکا میں آن لائن سرچنگ میں گوگل کی غیرقانونی اجارہ داری کے خاتمے پر کام شروع
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکا نے آن لائن سرچنگ میں گوگل کی غیرقانونی اجارہ
اکتوبر
پاکستان کے پاس افغانستان کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ طارق فضل چوہدری
?️ 23 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ
فروری
روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ
?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دو ستمبر سے مسلسل گراوٹ کا شکار ڈالر
ستمبر