?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطون کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے 25 لاکھ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ملی ہیں، موڈرنا ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی ، اسد عمر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی کو قابلِ تعریف بھی قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کی طرف سے کورونا کے خلاف تعاون کے سلسلے میں بھیجی گئی پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچی ہیں، موڈرنا ویکسین کی یہ خوراکیں امریکہ کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کی گئیں۔
خیال رہے کہ بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل بند کر دیا گیا تھا ، انتظامیہ نے 3 جولائی تک ویکسین دستیابی یقینی بنانے کا وعدہ کیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ ویکسین کب دستیاب ہو گی جب کہ ہیلپ لائن پر کال کرنے پر کہا جا رہا ہے 3 سنٹرز میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ، ہیلپ لائن کی جانب سے ایف نائن پارک،پولی کلینک اور ریڈ کریسینٹ کا بتایا گیا تھا مگر تینوں سنٹر میں ویکسینیشن دستیاب نہیں ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں ویکسی نیشن کے رجسٹریشن فارمز فروخت ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا ، شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں رجسٹریشن فارم فروخت ہو رہا ہے ، شہریوں کے مطابق 100، 50 اور 200 روپے دے کر رجسٹریشن فارمز لیے ، شہریوں نے مؤقف دیا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اب ویکسی نیشن 3 تاریخ کو آئے گی ، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ایف نائن پارک کے باہر مین روڈ ٹریفک کے لیے بلاک کر دی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن میں ماس ویکسی نیشن سینٹر پر ویکسی نیشن کے لیے آنے والے افراد نے اچانک دھاوا بول دیا، مظاہرین ایسٹرازنیکا ویکسین لگانے کا مطالبہ کررہے تھے ، ویکسی نیشن کے لیے آنے والے افراد نے ایف 9 ماس ویکسی نیشن سینٹر پر دھاوا بول دیا اور ہنگامہ آرائی سے املاک کو نقصان پہنچایا، جس کے باعث ایف 9ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسی نیشن کا عمل صبح سے معطل ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کی اجازت نہیں دیں گے: اسپین
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ہفتے کے روز ملک
فروری
امریکہ میں نسل پرستانہ فائرنگ؛ 10 افراد ہلاک
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:نیویارک ریاست میں ایک فام نسل پرست شخص کی فائرنگ سے
مئی
فلسطین میں ہر طوفانی آپریشن کے پیچھے ایک ماں کا رول
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی سات
دسمبر
اسرائیلی فوجی خون میں لت پت
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں
اگست
صیہونی آبادکار کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک صیہونی آبادکار نے کار
فروری
شام پر پابندیوں کا خاتمہ خطے کی استحکام کی جانب اہم قدم
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: وزارت خارجہ پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان،
مئی
اقوام متحدہ نے میانمار کی عدالت کے فیصلے پر کی تنقید
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ
دسمبر
نتن یاہو کی حماس کے ساتھ قیدی تبادلے کو ناکام بنانے کی غیرمنطقی درخواست
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں: نتن یاہو، اسرائیل کے وزیراعظم، جو اس وقت بھی
جولائی