?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹرائبل نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے راستے تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ کونراڈ ٹرائبل نے یہ ریمارکس اے بی سی پاکستان کی جانب سے کراچی میں منعقدہ ایک خصوصی استقبالیہ تقریب اور سی ای او کے گول میز اجلاس کے دوران دیے۔
اجلاس میں ’سفارت کاری اور کاروباری تعلقات: پاکستان کے کاروباری و اقتصادی ماحول کے لیے امریکی تعاون‘ پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کونراڈ ٹرائبل نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب آپس میں جڑنے، خیالات کا اشتراک کرنے اور باہمی ترقی کے راستے تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔
اے بی سی پاکستان کے صدر جمشید صفدر نے اس بات پر زور دیا کہ اجلاس میں امریکی قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کی موجودگی امریکی کاروباری اداروں اور امریکی قونصلیٹ کراچی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج منعقد ہونے والا یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان قیمتی شراکت داری اور مشترکہ مواقع پیدا کرنے کی یقین دہانی کرتا ہے۔
اجلاس میں سوال و جواب کے سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں اے بی سی کی رکن کمپنیوں کو امریکی قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کے ساتھ براہ راست مصروف عمل ہونے کا موقع ملا۔
اے بی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تقریباً 20 سی ای اوز اور اے بی سی کی رکن کمپنیوں کی سینیئر مینجمنٹ کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
امریکی گورننگ باڈی کی تل ابیب سے وابستگی کا انکشاف
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکی حکمراں ادارے کے پاس صیہونی حکومت کی لابی کے
جون
عراق نے خطے میں تنازعات کو پھیلنے سے روکا
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ہفتے کے روز بغداد
فروری
انتظار ختم، فواد خان کی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: فلمی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، پاکستانی اداکار فواد
ستمبر
عراق میں نئے برطانوی سفیر کون ہیں؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:برطانوی وزارت خارجہ نے اس وزارت کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ
جون
ایرانی لڑکی کی موت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پس پردہ اغراض و مقاصد
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر میں مہساامینی نامی لڑکی کی موت مظاہروں کو
اکتوبر
ایرانی عوام مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے لیے امریکی عزم کے خلاف ہیں: گیلپ سروے
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے پولز
اپریل
کینیڈا نے بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
اکتوبر
اسٹیفن والٹ کی چھری کے نیچے اسرائیل کا زوال
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اسٹیفن والٹ نے
اگست