🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول کے قریب ہونے والے بم دھماکوں پر پاکستان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 55 اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کابل میں اسکول کے باہر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جدو جہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔ کابل حملے پر مختلف ممالک کی جانب سے بھی مذمت کاا ظہار کیا جارہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام افغان حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسکول پر کار بم حملے میں جاں افراد کی تعداد 55 اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے سیدالشہدا اسکول پرحملے میں طالبان کو ملوث قراردیا ہے جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں طالبات سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل جنگ کے بعد واپس روانہ ہو رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ کے بارے میں امریکہ کا بیان
🗓️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ
جون
یمنیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
🗓️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صنعاء میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنیوں کی بڑی
اپریل
شہباز شریف نے پی ایم سی اراکین کے تقرر کیلئے سرچ کمیٹی بنا دی
🗓️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 ارکان پر مشتمل
اگست
غزہ میں صیہونی حکومت کی 630ویں بٹالین کے دو کمانڈر موت
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے آج منگل کی صبح
فروری
امریکہ سے وابستہ جنگجوؤں کی شمالی شام میں لوگوں پر شدید فائرنگ
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں امریکہ
فروری
امریکی ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذہبی تعصب پر مبنی قانون کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
🗓️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ
🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:کولمبیا کے صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے
جون
عالمی بینک کو اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع
🗓️ 28 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی
اپریل