?️
نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے اور شامی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کیا ہے ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے شام میں جھڑپوں اور اسرائیلی حملوں پر سلامتی کونسل کے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں، اسرائیل کو جوابدہ نہ ٹھہرانے کے باعث یہ خلاف ورزیاں مزید بڑھ گئی ہیں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی خلاف ورزیاں یو این چارٹر اورعالمی قانون کے نظام کو کمزور کر رہی ہیں، اسرائیلی اقدامات خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے. عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایک دہائی بعد شامی عوام میں امن، وقار اور شام کے تعمیر نو کی نئی امید جنم لے رہی ہے، شام میں سیاسی و اقتصادی سطح پر دوبارہ روابط قائم ہونے کے واضح اشارے ملے ہیں انہوں نے کہاکہ بڑی پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں جس سے شامی معیشت کو راحت ملی ہے، شام میں قومی بحالی کی جانب سست مگر واضح پیش رفت ہو رہی ہے، شامی قیادت نے خطے میں پرامن تعلقات کے قیام کی نیت ظاہر کی ہے.
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے شام پر حملے انتہائی غیر معقول اور نقصان دہ ہیں، شام کو اس وقت یکجہتی اور حمایت کی ضرورت ہے، پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ایرانی مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے سلامتی کونسل کی خاموشی، عالمی برادری کی ناکامی کا نتیجہ ہے، اسرائیلی حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں.


مشہور خبریں۔
اب کہاں گئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے
?️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (م) پر وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان
فروری
مغرب کی طرف سے ایران کے ملین مارچ کی سنسر شپ
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
فروری
آئی فون 14سے متعلق شائقین کے لئے اہم خبر
?️ 29 ستمبر 2021برلن(سچ خبریں) آئی فون14سے متعلق موبائل فونز کے شائقین کے لیے خوش
ستمبر
انصاراللہ کب اسرائیل کے خلاف حملے بند کرے گی؟یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے اسرائیل پر حملے روکنے
جنوری
شام کی سلامتی اور PKK کے خلاف جنگ
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے اتوار کو قطر
اپریل
آصف علی زرداری نے سپیکر کو پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری سے روک دیا ہے۔
?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے باعث تحریک
جولائی
امریکی تسلط کا خاتمہ:ترک تجزیہ کار
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک ترک تجزیہ نگار نے تہران میں ہونے والے سہ فریقی
جولائی
جنگ کے بعد یوکرین ہو گا تو نیٹو میں شامل کریں گے نا
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے ساتھ جنگ کے بعد سے اب تک ڈیڑھ
جولائی