?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی گئی، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل، 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات اور 10 واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔
امدادی سامان کی روانگی تقریب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری، این ڈی ایم اے ، وزارت خارجہ کے اہلکار اور میانمار کے سفیر نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے وزیراعظم کی ہدایت پر فوری امدادی سامان کے ترسیلی عمل پر این ڈی ایم اے کو سراہا، میانمار کے سفیر نے امدادی سامان کے اقدامات پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی اور 400 سے زائد افراد تاحال لا پتہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
مجھے چین کا سفر کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں: ٹرمپ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چینی
جولائی
امریکی ہائی لیول وفد کے اسلام آباد دورے کے اہداف
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: آج اور کل امریکہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی
مئی
سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری
?️ 29 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا وڈھ
مارچ
صہیونیوں کی حیرت انگیز مشق اور غزہ پر حملے کی نقل
?️ 7 جولائی 2022صیہونی حکومت کے چینل 11 ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
مجھے نیٹو کی رکنیت میں کوئی دلچسپی نہیں:یوکرائنی صدر
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کو دینےجانے
مارچ
ٹرمپ نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا اور احمد الشرع
مئی
اسرائیل ہماری قومی استحکام کو نشانہ بنانے پر تلا ہوا ہے: لبنانی صدر
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جنرل جوزف عون نے کہا ہے کہ
اکتوبر
وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2
اپریل