پاکستان کی جانب سے افغانستان کےلئے ادویات کی فراہمی شروع

کورونا کیسزبڑھے تو ہنگامی صورتحال ہوسکتی ہے: فیصل سلطان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان دوا ساز کمپنیوں نے افغانستان کے لئے ادویات کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے افغانستان کے لیے ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 کروڑ روپےکی ادویات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالےکر دی گئیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فارما انڈسٹری کی جانب سے افغان بھائیوں کی مدد پر شکر گزار ہیں۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ افغانستان کو تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ضرورتیں پوری کرنے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے افغانستان کی صحت کی ضرورتیں پوری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی بتایا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد افغانستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے کام شروع کر چکی ہے۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے)کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ادویات اور آلات سے بھرے 9 ٹرک افغانستان کے وزیرِ صحت کے حوالے کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام

🗓️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ

چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل

🗓️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے

جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد منع

🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  جرمن وزارت اقتصادیات نے ڈی پی اے کو بتایا کہ

عمران خان سے پرویز الہیٰ کی ملاقات کی اندرونی کہانی

🗓️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا طے پاگیا

🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے

یوکرین کی جنگ اس موسم گرما میں ختم ہو جائے گی:چین کی پیشین گوئی

🗓️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:ایک جاپانی اخبار نے جمعرات کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے

نذیر چوہان نے گرفتاری کا اعلان کردیا

🗓️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خریں) میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران

ہمارا موقف شام کی خودمختاری کا تحفظ ہے: اردگان

🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے