?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی 48 جامعات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2026 میں جگہ بنالی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، جب کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے اپنی درجہ بندی میں 400 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 601 سے 800 کے زمرے میں جگہ حاصل کی۔
کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان رکھے گئے ہیں، جن میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔
801 سے 1000 کے درمیان 15 جامعات شامل ہیں، جن میں عبد الولی خان یونیورسٹی مردان، کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، اقرا یونیورسٹی، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف ملاکنڈ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب یونیورسٹی شامل ہیں۔
1001 سے 1200 کے درمیان آنے والی 10 جامعات میں بحریہ یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہری پور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور یونیورسٹی آف پشاور شامل ہیں۔
مزید 8 جامعات 1201 سے 1500 کے درمیان جب کہ 6 جامعات 1501 سے اوپر کے زمرے میں شامل کی گئیں۔
دنیا کی بہترین جامعات کی 2026 کی درجہ بندی میں 115 ممالک اور علاقوں کی 2 ہزار 191 جامعات شامل ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 10ویں سال بھی پہلے نمبر پر ہے، جس کی وجہ اس کا مضبوط تحقیقی ماحول بتایا گیا ہے، پرنسٹن یونیورسٹی تیسرے نمبر پر آگئی ہے اور اس سال اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی دکھانے والی واحد امریکی یونیورسٹی ہے۔
چین کی پانچ جامعات ٹاپ 40 میں شامل ہیں، جو گزشتہ سال تین تھیں، ہانگ کانگ کی چھ جامعات نے تدریسی معیار میں بہتری کی بنیاد پر ٹاپ 200 میں جگہ بنائی، جب کہ بھارت پہلی بار رینکنگ میں شامل جامعات کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ واحد عالمی درجہ بندی ہے جو تحقیق پر مبنی جامعات کو ان کے تمام بنیادی پہلوؤں تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی اور بین الاقوامی نقطہ نظر کی بنیاد پر جانچتی ہے۔
اس میں 18 باریک بینی سے تیار کردہ کارکردگی کے اشاریے شامل ہیں، جن کی مدد سے متوازن اور قابل اعتماد موازنہ فراہم کیا جاتا ہے، جسے طلبہ، اساتذہ، جامعات کے منتظمین، صنعت اور حکومتیں یکساں طور پر معتبر سمجھتی ہیں، ان میں سے ایک میٹرک فی الحال وزن نہیں رکھتا، لیکن مستقبل میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ ٹی ایچ ای رینکنگ میں بہتری اساتذہ، انتظامیہ اور عملے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اساتذہ کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے لیے تحقیقی منصوبے حاصل کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، مختلف تحقیقی مراعات بھی اساتذہ کو فراہم کی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیٹو میں ملک کی رکنیت کے خلاف فرانسیسی عوام کا ایک بڑا اجتماع
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی عوام پیرس کی سڑکوں پر جمع ہو
دسمبر
الفاظ سے غزہ کے بھوکے بچوں کا پیٹ نہیں بھر سکتے: گوٹرس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے غزہ میں
جولائی
عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنےکی استدعا مسترد
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من
اکتوبر
نواز شریف کی پلیٹ ٹھیک ہوگئیں ہیں تو واپس آ جائیں: اسد عمر
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا سابق
دسمبر
الاقصی طوفان میں تل ابیب کی ناکامیوں کا جائزہ
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے
ستمبر
کانگریس کو ریپبلکن نمائندے کے اسلامو فوبیا پر مبنی بیان کی مذمت کرنی چاہیے: الہان عمر
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں مسلم نمائندے الہان عمر کا کہنا ہے کہ
دسمبر
معمدانی اسپتال سے تابعین اسکول تک:بدترین قتل و غارت کا سلسلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ میں 400 دنوں سے زیادہ عرصے سے امن ناممکن ہو
نومبر
القادر کرپشن کیس: سب سے زیادہ فائدہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے اٹھایا، فیصل واڈا
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے
مئی