حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے بجلی پر مزید 3.23 روپے سرچارج عائد کرنے کا منصوبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے سے پہلے ہی بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے سے بے بس صارفین پر بوجھ ڈالنے کا سفر جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سال 23-2022 کی مارچ تا جون سہ ماہی کے لیے 3.82 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کے تین روز بعد ہی حکومت نے پاور ریگولیٹر کو آئندہ مالی سال (24-2023) کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ سرچارج برقرار رکھنے کے لیے ایک نئی درخواست دائر کی۔

اس کے ساتھ ہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تمام برآمدی صنعتوں کے لیے 19.99 روپے فی یونٹ بجلی کے خصوصی مقررہ ٹیرف اور نجی زرعی صارفین کو فراہم کردہ 3.60 روپے فی یونٹ کا خصوصی ریلیف ختم کرنے کے لیے دو علیحدہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کیے۔

برآمد کنندگان اور کسانوں کے لیے یہ دونوں سہولیات اب یکم مارچ سے ختم ہو گئی ہیں۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل باضابطہ نوٹیفکیشن جاری اور اس پر عملدرآمد دیکھنا چاہتا تھا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ پاور ڈویژن نے 2 مارچ کو ایک عوامی سماعت کے دوران مالی سال 2024 کے لیے صرف 1.43 روپے فی یونٹ سرچارج پر زور دیا تھا حالانکہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پہلے ہی آئندہ مالی کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دے دی تھی۔

یہ اس حقیقت کے باوجود تھا کہ شرکا نے عوامی سماعت کے دوران نشاندہی کی تھی کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے  3.23 فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری کے بعد 1.43 روپے فی یونٹ سرچارج غیر متعلقہ ہو گیا ہے۔

چنانچہ نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر مہر ثبت کردی جس کے تحت یکم مارچ سے 30 جون تک 3.82 روپے فی یونٹ سرچارج اور پھر اسے آئندہ مالی سال کے دوران مزید 335 ارب روپے کے فنڈز حاصل کرنے کے لیے 1.43 روپے فی یونٹ کی کم شرح پر جاری رکھا جائے گا۔

جمعہ کے روز ریگولیٹر نے کہا کہ حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ 6 مارچ کو منظورہ کردہ سرچارج حکومت کی بجلی کی خدمات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں ہے اور ساتھ ہی آئندہ سال کے لیے سرچارج میں اضافے کی درخواست جمع کرادی۔

اس طرح کے غیر مستحکم معاشی تخمینوں کے ساتھ معاشی بیل آؤٹ میں تاخیر کے لیے آئی ایم ایف کے بجائے پاور اینڈ فنانس ڈویژن اور نیپرا کے پالیسی ساز موردِ الزام ٹھہرتے ہیں۔

مالی سال 24-2023 میں نئے سرچارج کے لیے 3 کھرب 35 ارب روپے کے فنانسنگ پلان کے تحت، 200 یونٹس تک اور زرعی ٹیوب ویل استعمال کرنے والے محفوظ صارفین کے لیے فی یونٹ 43 پیسے اضافی لاگت آئے گی۔

یہ سرچارج آئندہ سال کے دوران دیگر تمام صارفین کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائے گا۔

اس طرح 200 یونٹ سے کم اور زرعی ٹیوب ویل والے صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے اوسطاً قومی سرچارج 2.63 روپے فی یونٹ ہو گا۔

یہ سرچارج کے الیکٹرک سمیت ملک بھر میں لاگو ہوگا، نیپرا نے عوامی سماعت کے لیے جمعہ 17 مارچ کی ایک اور تاریخ مقرر کی ہے تا کہ آئندہ سال کے لیے سرچارج کو پہلے منظور شدہ 1.43 روپے سے بڑھا کر 3.23 روپے کر دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے شرم الشیخ معاہدے میں شمولیت کی درخواست

?️ 21 اکتوبر 2025اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے

اپوزیشن جہاں بھی جائے گی ناکامی اس کا مقدر ہے: وزیر داخلہ

?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل

?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں

مس ایڈونچر کیا تو بھارتی نیوی کو بحیرہ عرب میں غرق کر دیں گے، پاک بحریہ

?️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ بھی بھارت کو

سوشل میڈیا پر اعلان فتح سے جنگ نہیں جیتی جاتی؛روس کا ٹرمپ پر طنز

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ٹرمپ کے سوشل

صیہونی حکومت کا شام کے صوبے قنیطرہ پر دوبارہ حملہ

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے آج دوپہر بدھ کو اطلاع دی ہے

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کر دیا

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات

 امریکی قومی سلامتی حکمتِ عملی 2025 اور بھارت کے ساتھ ٹرمپ کے اتار چڑھاؤ والے تعلقات

?️ 31 دسمبر 2025  امریکی قومی سلامتی حکمتِ عملی 2025 اور بھارت کے ساتھ ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے