?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کورونا ویکسین کی بھاری مقدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ، رواں ماہ 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی جو سائینوفام، کین سائینو اور سائینوویک کی کھیپ کی کھیپ پر مشتمل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر قلت کے باوجود پاکستان کورونا ویکسین کےحصول میں کامیاب ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدارپاکستان آئے گی، رواں ماہ3 کروڑ 50 لاکھ سےزائدویکسین ڈوزپاکستان لائی جائیں گی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ رواں ماہ آنے والی 3کروڑ سے زائد ڈوز پاکستان نے خریدی ہیں ، اس دوران چین سے سائینوفام، کین سائینو اور سائینوویک کی کھیپ آئے گی۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے اختتام پر فائزر کمپنی پاکستان کو کھیپ فراہم کرے گی۔
پاکستان نے فائزر کمپنی سے1 کروڑ 30 لاکھ ویکسین ڈوز خریدی ہیں جبکہ پاکستان کورواں ماہ کوویکس سےویکسین کی بھاری مقدار ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو کوویکس سے سائینو فام، آسٹرازنیکا، فائزر ویکسین ملے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ 2 کروڑ 13لاکھ40 ہزار ویکسین ڈوز پاکستان لائی گئی تھیں، جس میں سے 1 کروڑ 45 لاکھ ڈوز پاکستان نے خریدی تھیں جبکہ کوویکس نے گزشتہ ماہ پاکستان کو 67 لاکھ 40 ہزار ڈوز فراہم کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز لائی جا چکی ہیں ، چین نے پاکستان کو20 لاکھ سائینوفام ویکسین ڈوزتحفہ دیں جبکہ رواں ماہ 64 ہزار فائزر، 15 ہزاراسپٹنک ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
پہلگام حملے کی تحقیقات میں نیا انکشاف
?️ 24 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی
جون
یوکرین، فوج میں نوجوانوں کی بھرتی میں ناکام
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، اوکرین کے
مئی
سویڈن سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی ہجرت
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سویڈن کے مسلمانوں نے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم میں
جنوری
بی بی سی کے مشرق وسطیٰ کا ڈائریکٹر موساد کا جاسوس نکلا
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: انگریزی زبان کی Mint Press ویب سائٹ نے انگریزی صحافی
جنوری
سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے
نومبر
وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
پی ٹی آئی کے ساتھ ایجنسیز کے سلوک اور ملکی حالات کے بارے میں عمر ایوب کا بیان
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا
جولائی
حلب میں آشوب کا مقصد کیا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت صرف محورِ مزاحمت کے خلاف اپنی قوت مدافعت کو
دسمبر