SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں محلہ سرینگر کے شہداء کا 31واں یوم شہادت، شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا

اگست 9, 2021
اندر کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں محلہ سرینگر کے شہداء کا 31واں یوم شہادت، شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا
0
تقسیم
182
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر (سچ خبریں)   مقبوضہ کشمیر میں محلہ سرینگر کے شہداء کا 31واں یوم شہادت منایا گیا جہاں تما شہداء کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا اور بھارتی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے مشالی محلہ سرینگر کے شہداء کو ان کے 31ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے 6 اگست 1990 کو سرینگر کے علاقے مشالی محلہ میں نو بے گناہ شہریوں کو شہید کیا تھا۔

انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن انتو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس قتل عام کے بعد شہداء کے لواحقین ہر سال انصاف کے حصول اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرامن احتجاجی دھرنا دیتے ہیں لیکن 31 سال گزرجانے کے باوجود مجرموں کو سزا نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے اس سلسلے میں ریاستی انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دی تھی۔

انہوں نے کہاکہ درخواست میں قتل عام میں ملوث بی ایس ایف کی 75 ویں بٹالین کے کمانڈر اور اس کے اہلکاروں کے خلاف کورٹ مارشل کے حوالے سے رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

احسن انتو نے کہا کہ کوئی نہیں جانتاکہ کورٹ مارشل کا عمل کہاں تک پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ کورٹ مارشل کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع تو کیا تھا لیکن بی ایس ایف حکام نے کبھی کیس کی تفصیلات کمیشن میں پیش نہیں کیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور ان کو روکنے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

Short Link
Copied
ٹیگز: انسانی حقوقبھارتبھارتی فورسزمقبوضہ کشمیر

متعلقہ پوسٹس

امریکی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں جعلی مقابلوں ، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اظہارتشویش
کشمیر

امریکی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں جعلی مقابلوں ، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اظہارتشویش

مارچ 21, 2023
خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے
کشمیر

خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے

مارچ 20, 2023
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر کاز کی مسلسل حمایت پر ”او آئی سی “ کی تعریف
کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر کاز کی مسلسل حمایت پر ”او آئی سی “ کی تعریف

مارچ 18, 2023

صیہونی تجزیہ نگار کے نقطہ نظر سے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کی وجوہات

صیہونی تجزیہ نگار
مارچ 21, 2023
0

سچ خبریں:محمد عباسی، ایک ماہر اور صہیونی مستشرق جس کا نام مردچائی کیدار ہے، نے ایک مضمون شائع کیا جس...

مزید پڑھیں

افغان لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا ناقابل معافی ہے:70 ممالک

افغان
مارچ 21, 2023
0

سچ خبریں:دنیا کے 70 سے زائد ممالک اور یورپی یونین نے مشترکہ طور پر ایک بیان میں اس بات پر...

مزید پڑھیں

سوئٹزرلینڈ میں یمنی مذاکرات؛ 715 اسیروں کے ابتدائی تبادلے کا معاہدہ

مذاکرات
مارچ 21, 2023
0

سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے اپنے...

مزید پڑھیں

ایران عرب معاہدے کے بعد شام اور امارات کے تعلقات میں توسیع: عبرانی میڈیا

ایران
مارچ 21, 2023
0

سچ خبریں:یروشلم پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات کے دورے کا حوالہ دیتے...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?