?️
اسلام آباد(سچ خبریں ) پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے رد عمل کا ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان پر پابندیاں عائد نہیں ہوں گی، نئے ایکشن پلان پر 2 سال کی بجائے ایک سال میں عملدرآمد کا ہدف ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پہلے اور موجودہ دونوں ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ فیٹف پلیٹ فارم پر بری طرح بےنقاب ہوا۔
فیٹف کے ساتھ بھارت کا معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ فیٹف صدر نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔پاکستان نے ایکشن پلان کے27 میں سے26 نکات پر عملدرآمد کیا ہے، آئندہ چار ماہ میں پورے 27 نکات پر عملدرآمد مکمل ہوجائے گا۔
اسی طرح فیٹف کے دوسرے2018ء میں دیئے گئے 82 نکات میں75 پر مکمل عملدرآمد کر لیا گیا ہے۔ فیٹف نے اب پاکستان کو 7 نکاتی نیا ایکشن پلان دیا ہے، نیا ایکشن پلان انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ اس لیے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے ابھی کچھ سفر باقی ہے۔ واضح رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیٹف نے اگلے ریویو تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا 20جون سے جارئی اجلاس آج جمعے کے روز اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا۔پاکستان کو جون 2018ء میں ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں ڈالا تھا۔اس کے بعد پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے گذشتہ کچھ عرصے میں کئی قانون متعارف کروائے ہیں۔فیٹف نے کہا کہ پاکستان فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی میں کافی پیش رفت کی۔27 میں سے تین اہداف پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
صادق 2 کے وعدے کے بعد نتن یاہو کی حالت قابل دید
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے ایک کلپ شائع کیا جس میں
اکتوبر
اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی ایک اور عظیم فتح
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے ایک قرارداد
نومبر
ہم پر میزائلوں کی بارش ہو سکتی ہے؛صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر نے حزب اللہ کی
مارچ
یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} احتساب عدالت لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر
فروری
اسرائیل دنیا میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سرفہرست
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں بچوں کے
جون
پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ گیا
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے
مارچ
ٹرمپ کے حامی کون لوگ ہیں؟ بائیڈن کا اظہار خیال
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات سے 6
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں 1200 فلسطینیوں پر پینے کا پانی بند
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے
دسمبر