?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ 2 روز مخصوص اوقات میں فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے بھارت سے ملحقہ مختلف فضائی روٹس کے درمیان فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے بند رہیں گی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 روز کے دوران 3 گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ہی بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حد ود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حد ود کی بندش میں 23 مئی کو پہلی مرتبہ ایک ماہ کی توسیع کی تھی، جس کے بعد 23 جون کو اس میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے 19 جولائی کو ایک اور نوٹم جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست کی صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔
20 اگست کو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود میں 23 ستمبر تک بندش کی توسیع کا نوٹی فیکشن جاری کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا الجولانی کے محل پر حملہ؛ شام اور امریکہ کے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:اسرائیل نے شام کے صدارتی محل جولانی کے قریب حملہ کر
مئی
صیہونی آبادکاروں کا حضرت یوسف کے مقبرے پر حملہ
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں نے آج منگل کو ایک معاندانہ اقدام کرتے ہوئے
جولائی
طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک کو شدید دھمکی دے دی
?️ 26 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک
مئی
غزہ زمین، ہوا اور سمندر سے صیہونی جارحیت کی زد میں
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں
مئی
امریکی پیدوار داعش کا عراق کو تحفہ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عراق کے صدر عبداللطیف الرشید نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری
جون
شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
?️ 25 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام
ستمبر
کیا امریکہ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ہل میگزین نے مغربی ایشیائی خطے میں نئی تبدیلیوں کے
اگست
شام میں امریکی کے غیر قانونی اقدامات
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں امریکی فوج
اگست