?️
سچ خبریں: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے ریاض فرانسیسی جنگی طیاروں کو خریدنا چاہتا ہے جس کی وجہ امریکی ہتھیاروں سے اس کا عدم اطمینان ہے۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریاض فرانسیسی جنگی طیاروں کو خریدنے کے لیے کوشاں ہے جس کی وجہ امریکی ہتھیاروں پر اس ملک کا عدم اطمینان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش
امریکی اخبار بزنس انسائیڈر نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے فرانسیسی جنگی طیاروں کو خریدنے کی خواہش امریکہ سے ملنے والے ہتھیاروں پر اس ملک کے عدم اطمینان کو ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور دیگر مغربی ممالک شاید مستقبل میں ریاض کو فوجی ساز و سامان فراہم نہ کریں،رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ اکتوبر میں تیل کی پیداوار میں کمی کے بعد امریکی قانون سازوں نے ایک ایسا قانون تجویز کیا جو سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے گا، جس سے ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر جرمنی نے بھی گزشتہ جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کو یورو فائٹر ٹائفون جنگی طیاروں کی ترسیل کی اجازت نہیں دے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور جرمنی کے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے سے انکار کے پیش نظرفرانس کے رافیل لڑاکا طیارے ریاض کے لیے ایک پرکشش آپشن ہو سکتے ہیں، خاص طور پر چونکہ روسی یا چینی لڑاکا طیاروں کی خریداری امریکی پابندیوں کا باعث بنے گی لہذا رافیل کی طرف سعودی عرب کا رخ بدلنا زیادہ منطقی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے معاہدے پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق بادشاہوں کے دور میں ریاض امریکہ کو ایک مضبوط اتحادی کے طور پر دیکھتا تھا لیکن اب یہ صورت حال نہیں رہی۔
فرانسیسی اخبار La Tribonne نے گزشتہ دسمبر میں لکھا تھا کہ سعودی عرب 100 سے 200 Dassault Rafale لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے لیے فضائی حدود بند کرنا عراق کے لیے نقصان دہ ہے : احمد الدلیمی
?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں: احمد الدلیمی، عراق کی الانبار اتحاد کے رکن نے زور
ستمبر
بین الاقوامی فوجداری عدالت کا روسی صدر کے خلاف گرفتاری وارنٹ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روس پر یوکرین میں جنگی جرائم
مارچ
نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ
اپریل
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اہم بیان دیتے
اگست
مغربی ممالک کے ساتھ تصادم کا امکان: روسی فوج
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں
اگست
فلسطینی مجاہدین کا صیہونی قابضین کو اہم انتباہ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ایک ذریعے نے غزہ کے الزیتون
فروری
ایران کے ساتھ معاہدہ عالمی معاشی بحران اور تیل کی منڈی کو بچانے کے لیے کیا؛ ٹرمپ کا اعتراف
?️ 19 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے
جون
عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر
?️ 17 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا کہ
نومبر