?️
(سچ خبریں)تازہ ترین رائے شماری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی بھاری خلاف ورزیوں کے باوجود اس ملک کی حکومت کے ساتھ امریکہ کی جانب سے مسلسل ہتھیاروں کےمعاہدے کیے جانے کے خلاف عالمی سطح پر تنقید بڑھتی جارہی ہے۔
یو ایس سنٹر فار اسٹریٹجک اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی مشرق وسطی میں سب سے شراکت دار ہیں جو انسانی حقوق کے لئے ایک شرمناک بات ہے۔
واضح رہے کہ اسٹریٹجک سینٹر نے زور دیا کہ اگرچہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مصر کی طرح امریکہ فوجی امداد حاصل نہیں ہے لیکن دونوں ممالک انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ کے باوجود واشنگٹن کے ساتھ بڑے ہتھیاروں کے سودے کر رہے ہیں۔
واشنگٹن کےسکیورٹی سٹڈی سینٹر کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے مصر جیسے انسانی حقوق کے مسائل سے جڑے ہوئے نہیں ہیں تاہم امریکی صدر جو بائیڈن انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سے کسی کے ساتھ خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات تبدیل کرنے کے لئے تیار نہیں دیکھائی دیتے۔
امریکی سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کا ہتھیاروں کا معاہدہ بائیڈن کے صدارتی انتخابات میں دو طرفہ تعلقات میں انسانی حقوق کو زیادہ ترجیح دینے کے وعدے کی توقعات کے باوجود ہوگا۔
اس حوالے سے امریکی اخبار انٹرسیپٹ نے بائیڈن حکومت کو اسرائیل اور سعودی عرب کے انسانی حقوق کے معاملے کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بائیڈن انسانی حقوق کے مسائل نیز اسرائیل اور سعودی عرب کے کالے ریکارڈ کو نظر انداز کررہے ہیں۔
یادرہے کہ جمعرات کو پینٹاگون نے اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اب بھی سعودی عرب کو اسلحہ اور عسکری خدمات فروخت کرنے کے نئے معاہدے پر عمل درآمد کر رہا ہے جبکہ ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے سودے انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے بار بار تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق ، محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ہیلی کاپٹر بیڑے اور دیگر متعلقہ خدمات کی دیکھ بھال اور مرمت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 500 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
کئی برسوں کے دوران ، انسانی حقوق کے کارکنوں نے ریاض کو امریکی ہتھیاروں کی مسلسل فروخت کے حوالے سے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن حکومتوں کے موقف کی مذمت کی ہے اور یمن جیسے خطے میں سعودی عرب کی جارحانہ خارجہ پالیسی پر ان اقدامات کے اثرات کی۔


مشہور خبریں۔
اسلامی اتحاد کا مطلب ہے امت مسلمہ کے حقیقی دشمن پر توجہ مرکوز کرنا : شیخ نعیم قاسم
?️ 29 اگست 2026سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے میلاد
اگست
بائیڈن کی ٹیم نے پہلے دن سے ہی کیا چھپایا:وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ
دسمبر
اسرائیل کو بچانے ناکام امریکی کوشش
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: فلسطین لیبریشن فرنٹ(ساف) کے پانچ ممالک میں سابق سفیر نے
جون
فیصل کریم کنڈی کا گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں سے اظہارِ لاعلمی
?️ 30 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں
نومبر
ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے
?️ 30 مئی 2021غازی خان(سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف پانچویں
مئی
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 198 افراد جاں بحق
?️ 15 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے خیبرپختونخوا
اگست
یوکرین نے جنگ کے خاتمے کے لیے چین سے واضح کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ یرمک نے کہا کہ یوکرین
مارچ
صوابی میں بارشوں، سیلابی ریلے سے 27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق
?️ 21 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ کے
اگست