پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے سے حکومت کو 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز بطور قرض ملیں گے، اس ضمن میں آئی ایم ایف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے، پاکستان کا مالیاتی خسارہ گزشتہ 14 سال کی بہترین سطح پر ہے، تعلیم، صحت اور معاشی اصلاحات کے شعبوں میں وفاق اور صوبوں کی کارکردگی کو سراہا گیا، پاکستان نے ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد اور پالیسی سطح پر بھی اقدامات تیز کیے ہیں، وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے تعاون پر زور دیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان میں افراطِ زر کو 5 سے 7 فیصد کے دائرے میں رکھنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، سٹیٹ بینک سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کو سرکلر ڈیبٹ میں کمی، بجلی کے نقصانات کم کرنے اور تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ زرعی شعبے میں حکومتی مداخلت کم کرنے، پیداوار بڑھانے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے نئی ٹیرف پالیسی اپنانا ہوگی، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کرنے، آبی وسائل کے بہتر استعمال اور توانائی اصلاحات کے تسلسل پر بھی زور دیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن پاکستان میں سیلاب کے نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور حکومتِ پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب بھی صیہونیوں کے خلاف بولنے پر مجبور

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک ذریعے نے صیہونی حکومت کے سومالی لینڈ

صنعا کا یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے

ٹرمپ کی مذاکراتی حکمتِ عملی کے 3 خفیہ مقاصد بے نقاب ؛آذربائیجانی ماہر کا تجزیہ

?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں:آذربائیجانی ماہر کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں

گرفتاری کے خوف سے صیہونی انتہاپسند وزیر کا دورۂ امریکہ

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے

بھارت کو افغانستان میں بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا:  طاہر اشرفی

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی

کیا روس بشار الاسد کو الجولانی حکومت کے حوالے کر دے گا؟

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ روس

امریکہ کو ایران کے بحران کے حل کے لیے شدید مشکلات کا شکار: پیوٹن

?️ 5 جون 2026سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ اس

اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

?️ 17 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے