?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے سے حکومت کو 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز بطور قرض ملیں گے، اس ضمن میں آئی ایم ایف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے، پاکستان کا مالیاتی خسارہ گزشتہ 14 سال کی بہترین سطح پر ہے، تعلیم، صحت اور معاشی اصلاحات کے شعبوں میں وفاق اور صوبوں کی کارکردگی کو سراہا گیا، پاکستان نے ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد اور پالیسی سطح پر بھی اقدامات تیز کیے ہیں، وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے تعاون پر زور دیا گیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان میں افراطِ زر کو 5 سے 7 فیصد کے دائرے میں رکھنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، سٹیٹ بینک سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کو سرکلر ڈیبٹ میں کمی، بجلی کے نقصانات کم کرنے اور تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ زرعی شعبے میں حکومتی مداخلت کم کرنے، پیداوار بڑھانے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے نئی ٹیرف پالیسی اپنانا ہوگی، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کرنے، آبی وسائل کے بہتر استعمال اور توانائی اصلاحات کے تسلسل پر بھی زور دیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن پاکستان میں سیلاب کے نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور حکومتِ پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو
?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
اگست
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے: فوادچوہدری
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے
مارچ
قدس فورس کا امریکہ اور اسرائیل کے نام اہم پیغام
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے
مارچ
رمضان المبارک کا آغاز قائد ملت اسلامیہ کی آواز کے بغیر
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: اس سال ہم نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع کیا
مارچ
2024 میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925 دہشتگرد ہلاک، سینکڑوں گرفتار
?️ 29 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) رواں برس سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925
دسمبر
مشرقی لبنان سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرقی لبنان
نومبر
عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان
مئی
اسرائیل کے خلاف عالمی غم و غصے کی لہر جاری ہے؛ نیتن یاہو کا اعتراف
?️ 3 اکتوبر 2026سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف اپنے سابقہ دعوے
اکتوبر