?️
اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جاری ہے پاکستان نے اسرائیل کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا جوابدہ بنائے اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف اپنی طاقت استعمال کرنے سے فوری طور پر روکے۔
ذرائع کے مطابق 15 رکنی کونسل کو جمع کرائے گئے ایک بیان میں عالمی ادارہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے بھی خصوصی طور پر دو ریاستی حل کی تکمیل کے لیے متعلقہ قراردادوں کے مکمل نفاذ کو فروغ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ فلسطین کا مقصد خود ارادیت اور غیر ملکی قبضے کے خلاف جائز جدوجہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف اپنی طاقت کا استعمال روکنے کے مطالبہ میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے بستیوں اور مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششوں سمیت تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات روکنے کے لیے زور دیا جائے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطین کے سفیر احمد جواد نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان کی ‘واضح پالیسی’ کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران پاکستان کی واضح پالیسی اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین کے مکینوں میں ہتھیار کی تقسیم جاری
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں قاتلانہ حملے کی نئی کوشش کے بعد، نیتن
دسمبر
آئی ایم ایف سے پہلی قسط لینے کے لئے بجلی کی فیس میں اضافہ
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں قتل عام کے جواب میں ایران نے 20 صیہونی شخصیات کو ہلاک کیا ہے:الجزیرہ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ نے لکھا ہے کہ قدس فورس کے قریبی ایک غیر
مئی
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کے اہل خانہ کو خصوصی عدالت میں آنے کی اجازت
?️ 10 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم
نومبر
کورونا کا قہر جاری، این سی او سی کا ایک اور اہم فیصلہ
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا کا قہر جاری ہے ، این سی
جنوری
ن لیگ کی قیادت سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیگی رہنماؤں کے بیانات
دسمبر
نیتن یاہو کو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کے خاتمے کا خوف
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے
نومبر
نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل
مئی