?️
ریاض (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا واحد ملک ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات اور 44 فیصد سرمایہ کاری کر رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اشتراک جاری رکھنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا کے10 فیصد ممالک 80 فیصد ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں مینگروز کے درخت ہیں، 2023 تک ایک ارب مینگروز کے جنگلات لگائے جائیں گے، مینگروز کے درخت سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، 2030 تک پاکستان 60 فیصد کو قابل تجدید توانائی ذرائع پر منتقل کردیا جائے گا، ماحول کے تحفظ کیلئے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔
پاکستان میں غیرملکیوں کیلئے سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ اجلاس سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، سعودی ولی عہد نے سربراہی اجلاس کو گرین انیشی ایٹو سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کو چیلنجز درپیش ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈ قائم کیا جائےگا،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، سعودی ولی عہد نے مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کے لیے فاونڈیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی عوام آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے منتظر ہیں
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی
دسمبر
انتہاپسند صیہونی وزیر اور ان کے پارٹی وزراء کا صیہونی کابینہ سے اجتماعی استعفیٰ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:عبری زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر برائے
جنوری
دنیا فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہی ہے، یہ عمل اب ناقابلِ واپسی ہے
?️ 22 ستمبر 2025دنیا فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہی ہے، یہ عمل اب ناقابلِ
ستمبر
صیہونی حکومت کے تباہی کے دہانے پر ہونے کو ثابت کرنے والی 6 نشانیاں
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں قانون کا خاتمہ، فوج کا بکھر جانا، کمزور
مارچ
نیتن یاہو اور ٹرمپ کے دعووں کے درمیان اسرائیلی عوام الجھن کا شکار
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: یدیعوت احارونوت کے تجزیہ کار رونن برگمین نے اعتراف کیا کہ
جون
ایف بی آر کا ٹیکس مقدمات میں کمی لانے کے لیے اقدام
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت
مئی
یوکرین اور مغرب ایک اور چرنوبل بنانے کے لیے کوشاں: ماسکو
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست
صہیونی حکومت یمنی عوام کی جانب سے دردناک جواب کی منتظر رہے
?️ 27 ستمبر 2025 یمن کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کو سخت انتباہ دیتے ہوئے
ستمبر