?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی وزارت خارجہ کے تبصروں کو مسترد کررتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں اور کلبھوشن یادیواس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی کوشش کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کا پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی مذموم مہم کے ناقابل تردیدثبوت شیئر کیے ہیں، بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں اور کلبھوشن یادیواس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی کوشش کررہا ہے، نئی دہلی کے بے بنیاد دعوے حقائق اورکشمیرتنازعہ کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے آزادجموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانےکیلئےالزام تراشی کرتےہیں، بی جےپی، آر ایس ایس کے سیاستدان مقبوضہ کشمیر پر توجہ دیں۔


مشہور خبریں۔
قاسم اور سلیمان کی آمد کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ بیرسٹر عقیل
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل
جولائی
پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
?️ 18 اکتوبر 2022 بلوچستان:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اراکین اسمبلی کو
اکتوبر
کیا بحیرہ احمر میں 1956 کا منظر نامہ دہرایا جانے والا ہے؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ اور انگلستان کے یمن پر حملے کو زیادہ
جنوری
پنجاب حکوت میں تبدیلی سے پورے ملک پر گرفت کمزور ہوسکتی ہے
?️ 29 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے
مارچ
سابق عراقی وزیر اعظم کے سر پر لٹکتی تلوار
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے رکن نے یہ بیان
اکتوبر
خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے خلاف روس کی فوجی کاروائی کے بعد سے تیل
مارچ
امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو
مارچ
حسن نصراللہ کا سردارسلیمانی اور ابو مہدی کی برسی پر خصوصی بیان
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ جن کو جمعہ 30
جنوری