پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر تشویش کا اظہار کیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ بھارت میں انتہائی زہریلا مادہ کیلیفورنیم رکھنے پر 2 افراد گرفتار ہوئے ، ہر بار ایسے واقعات سے بھارت میں ایٹمی و تابکار مادوں کی سیکیورٹی پر سوال کھڑا ہو گیا ہے ، کیوں کہ بھارت میں پہلے بھی تابکاری مواد کچھ افراد کے قبضے سے برآمد ہوا ، یہ بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے ، گزشتہ واقعات میں گرفتار افراد نے مواد بھارت سے ہی خریدا ، پاکستان کو ایسے واقعات پر سنجیدہ تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ملزمان سے مئی اور جون میں سات اور چھ کلو یورینیم پکڑا گیا تھا ، جس کی وجہ سے بھارت میں ایسے مواد کےلیے متوقع بلیک مارکیٹ ہونے کا تاثر بڑھا ہے ، کیلیفورنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے ، اس لیے کیلیفورنیم کی بھارت میں چوری کے واقعات سخت تشویش کا باعث ہیں ، اسی لیے پاکستان ایک بار پھر بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اربوں روپے مالیت کا تابکاری مواد برآمد ہوا ، جو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خریدنے کا انکشاف کیا ، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے 4 تابکاری مواد کے ٹکڑوں میں سے ایک پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کیلیفورنیم ہے جو کہ انتہائی قیمتی بھی مانا جاتا ہے کیوں کہ کیلیفورنیم کے ایک گرام کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 170 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات کا ہفتہ وار چھٹی جمعہ کے بجائے ایتوار کرنے کا اعلان

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی حکومت نے آج (منگل کو) ایک بیان

مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ

?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر

اومیکرون نے دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں کو کیا حیران

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: افریقہ میں اومیکرون نامی کورونا وائرس کے نئے تناؤ کے متعارف

صیہونیوں اور دبئی کے درمیان اختلاف عروج پر

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک پرواز کا عارضی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا

?️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب

 ایم کیوایم کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات

?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ اور

اقوامِ متحدہ میں پاکستان سے متعلق قرارداد کی منظوری پر بلاول بھٹو کا اظہارِ تشکر

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ

نریندرمودی اور دیگر بھارتی رہنماﺅں کے جارحانہ بیانات انکی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں، حریت کانفرنس

?️ 31 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے