پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے۔ عطاءاللہ تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، بھارت میں ہندوتوا نظریہ امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی ہے، جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو ایک مختلف نظریے سے دیکھنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ملک ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے مقابلے میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، پانی ہماری بقا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل قبول ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ زندہ ہوگیا، کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے بعد

عراقی قبائل کا سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ المثنی میں اس ملک کے قبائل نے السماوا

کراچی: ناردرن بائی پاس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے

?️ 1 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں ) ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں

شامی فوج پر داعش کا حملہ

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں

لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا؛کیوں؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے دانستہ یا

صیہونی حکومت کی مغربی کنارے میں فوجی ڈیٹرنس بحال کرنے کی کوشش

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیکورٹی حلقوں نے مستقبل قریب میں مغربی کنارے

مشرقی یوکرین کے 90 فیصد لوگ روس میں شامل ہونے کے خواہاں

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مشرقی یوکریں میں ہونے والے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا

بھارت پر امریکہ کا جوا

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی دہلی واشنگٹن کا ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے