?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ ملک میں بچوں کی شرح اموات 14 فیصد سے زیادہ رہی۔ رپورٹ کے مطابق ایک سے 9 سال کی عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں اس سال 1112 بچے کورونا سے متاثرہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس اب تک عالمی وبا سے 159 جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ملک میں بچوں کی شرح اموات 14 فیصد سے زیادہ رہی۔
بڑے اسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق ایک سے 9 سال کی عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ماہرین نے 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی سفارش بھی کی۔ گذشتہ ہفتے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی لہر تاحال جاری ہے۔ کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 823 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 761 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 395 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 794، سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 611، بلوچستان میں 33 ہزار 528، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 81 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 601 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرائن میں فوجی آپریشن صحیح اور بروقت تھا :پوٹن
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: روسی صدر پوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے
مئی
یمنیوں کا ایک بار پھر سعودی تیل کمپنی پر میزائل حملہ
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک بار پھر
ستمبر
دہشت گردی کی ابھرتی لہر، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا مطالبہ
?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستانی
دسمبر
لبنان میں حزب اللہ نے واشنگٹن کارڈز میں خلل کیسے ڈالا؟
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے چھ ماہ سے بھی کم عرصہ
اکتوبر
پیجر دھماکوں کے بارے میں امریکی چینل کا نیا انکشاف
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی نشریاتی ادارے ABC نے ایک امریکی انٹیلی جنس ذرائع
ستمبر
دنیا کے ممالک اسرائیل پر پابندیاں عائد کریں: اقوام متحدہ
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے غزہ کے خصوصی رپورٹر نے اعلان کیا
جولائی
شہباز شریف کے ہتک عزت کیس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی بطور گواہ پیش
?️ 29 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور میں 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس
نومبر
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے مطابق غزہ کی پٹی
اکتوبر