پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث، سیکریٹری خارجہ نے ثبوت پیش کردیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پاکستانی سرزمین پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے، بھارتی ایجنٹ دہشت گردی، قتل وغارت اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ہم بھارتی ایجنٹس یوگیش کمار اور اشوک کمار کی تفصیلات جاری کررہے ہیں۔

سائرس سجاد نے بتایا کہ ایک بھارتی ایجنٹ سری گنگا نگر، راجستھان جبکہ دوسرا بھارتی ایجنٹ اشوک کمار کولیہ گاؤں کرناٹک میں پیدا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کی مدد سے محمد ریاض کوقتل کرایا تھا، شہری محمد ریاض کو راولاکوٹ کی مسجد میں قتل کیا گیا، قاتل عبداللہ علی کو ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، وہ بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، اس کو بھارتی ایجنٹ اشوک کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا، محمد عبداللہ علی کو بیرون ممالک اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کی گئی، محمد عبداللہ علی اور ان کے ساتھیوں، آلہ کاروں کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

مزید بتایا کہ یوگیش کمار شاہد لطیف کے قتل کا ماسٹر مائند ہے، بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار نے قاتل عمیر کی خدمات سوشل میڈیا سے حاصل کی، شاہد لطیف پر قتل کی کئی ناکام کوششیں ہوئیں، قاتل عمیر خود پاکستان آیا اور 5 رکنی ٹیم کے ہمراہ قتل کو عملی جامہ پہنایا، بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا، شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہرقتل کیا گیا تھا، شہری شاہد لطیف کے قتل کے لیے مقامی لوگوں کی خدمات حاصل کی گئیں، بہت سی معلومات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شیئر نہیں کی جاسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب یہ قتل کیے گیے تو بھارتی سوشل میڈیا کے سرکلز میں خوشی کا اظہار کیا گیا، ان کے رابطوں، ادائیگیوں اور دیگر پشت پناہی کے تمام شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنٹس کے 2 پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بھارت پاکستانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے، صرف پاکستان نہیں امریکا اورکینیڈا میں بھی بھارت غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث ہے، امریکا اور کینیڈا میں ایسی کارروائیوں میں ایک جیسا طریقہ کار استعمال کیا گیا، امریکا میں بھارتی ایجنٹ ایک انڈر کور امریکی ایجنٹ سے رابطہ کر بیٹھا اور بے نقاب ہوا

سائرس سجاد نے بتایا کہ ہمارے پاس ملک میں موجود بھارتی ایجنٹس کی تفصیلات موجود ہیں، دوسرے ملکوں میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری پر بھارت کا عالمی سطح پر محاسبہ کیاجاناچاہیے، ابھی 2 کیسز کی تفصیلات شیئر کریں گے اور کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنٹس کا مزید کارروائیوں میں ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے، بھارتی ایجنٹس کے اعترافی بیانات ہماری تحویل میں ہیں، پاکستانی سرزمین پر بھارتی کارروائی ملکی خودمختاری کےخلاف ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس فنانشل ٹرانزیکشنز کے ثبوت بھی موجود ہیں، ان واقعات کے بعد ہم نے اپنی نگرانی بڑھا دی ہے، ہم ایسے مزید بھارتی کارروائیوں کے اہداف کی موجودگی سے چشم براہ نہیں ہو سکتے۔

یاد رہے کہ 09 ستمبر 2023 کو آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کی ایک مسجد میں کالعدم جماعت الدعوۃ سے وابستہ ایک سابق کارکن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محمد ریاض عرف ابو قاسم کشمیری صابر شہید اسٹیڈیم کے قریب واقع القدس مسجد میں فجر کی نماز ادا کر رہے تھا کہ حملہ آوروں نے ان پر چار گولیاں چلائیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

انہیں میرپور ضلع کے شہر چکسواری میں سپرد خاک کیا گیا جہاں وہ اپنے خاندان کے 10 افراد کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

جبکہ 11 اکتوبر کو نماز فجر کے دوران ڈسکہ کی مسجد میں ٹارگٹڈ حملے میں ایک نمازی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا مذہبی کارکن شاہد لطیف اور ان کا سیکیورٹی گارڈ مارا گیا تھا۔

مقتول کارکن مولانا شاہد لطیف کے سیکیورٹی گارڈ ذوالفقار علی نے بتایا تھا کہ 6 نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر منڈیکے گورایا چوک میں واقع نوری مدینہ مسجد پہنچے جن میں سے تین نماز میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بعد ازاں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں اور چند ہی لمحات میں حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگئے، مسلح ملزمان نے مجھ پر بھی گولی چلائی لیکن میں محفوظ رہا۔

مشہور خبریں۔

ایران خطے میں عدم تحفظ اور JCPOA میں تعطل کا ذمہ دار ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا جو گزشتہ رات پہلی بار

سعودی عرب میں قتل عام پر ہیومن رائٹس واچ کا ردعمل

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ اجتماعی

کیا روس پورے مغرب کو نگل لے گا؟ مجارستان کے وزیر اعظم کی رائے

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روس کے

کیا یورپ نے اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کیے ہیں؟

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: ایک بین الاقوامی اہلکار نے اپنی تقریر میں اس بات

لبنان کی صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں لبنان کے نمائندے نے

غزہ کے نوجوانوں نے قابضین کو کیا خبردار

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مزاحمتی نوجوانوں نے صیہونی حکومت کو خبردار

نفتالی بینٹ کی مقبولیت میں اضافہ؛ وجہ ؟

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے زیر اہتمام اور لازار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے

کسی بھی طرف سے قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو مداخلت کریں گے، چیف جسٹس

?️ 20 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے