?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لانے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ملکی اور غیرملکی قرض ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز کمرشل بینکوں کے سربراہان اور بڑی ایکسچینج کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ 2 اجلاسوں میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سمیت فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ بینک سربراہان کے ساتھ ملاقات کے دوران اسحٰق ڈار نے حکومت کی ترجیحات سے شرکا کو آگاہ کیا اور مستحکم اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے بینکوں کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت کی مالی صورتحال مکمل طور پر سازگار ہے اور حکومت اپنے ملکی اور عالمی معاہدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مجموعی معاشی منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دور اندیشی اور عملی پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
ایکسچینج کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ اپنی ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسمگلروں کو خبردار کیا کہ وہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور تجارت سے باز رہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ انتباہ ایکسچینج کمپنیوں کے لیے بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ ان کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔
تاہم اجلاس میں شرکت کرنے والے ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کا ایکسچینج کمپنیوں کے ساتھ نرم رویہ ہے اور انہوں نے ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے فاریکس کمپنیوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے مناسب شرح تبادلہ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے عملی فیصلوں سے نہ صرف معیشت کے زوال کو روکا ہے بلکہ اسے درست سمت میں بھی گامزن کیا ہے۔ سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان جنرل ظفر پراچہ نے کہا کہ اسحٰق ڈار نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
ظفر پراچہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ روپے کی قدر میں جلد اضافہ ہوگا کیونکہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے کم ہے، اسحٰق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کی سابقہ دورِ حکومت کا بھی حوالہ دیا جب ڈالر کنٹرول میں تھا اور شرح سود بھی موجودہ 15 فیصد کے بجائے 10 فیصد سے بھی نیچے تھی۔
یہ ملاقاتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اسحٰق ڈار یکم نومبر سے کئی تجاویز کے ساتھ دورہ چین پر روانہ ہورہے ہیں، ان تجاویز میں پاکستان کو ڈیفالٹ جیسی صورتحال سے بچنے میں مدد کے لیے قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کی درخواست بھی شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل جنگ ختم کیے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی کا خواہاں
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے معاملے پر امریکہ اور صہیونی ریاست کی مسلسل
جون
جان بولٹن پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے: وینس
?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ
اگست
مجوزہ آئینی ترامیم: حامد خان کا 19 ستمبر سے وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی تباہ کن جنگ کے خاتمے کا ایک بہترین موقع ہے:یورپی یونین
?️ 11 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی تباہ کن جنگ کے خاتمے کا ایک بہترین
اکتوبر
بیلجیم کی میونسپلٹی کا صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:بیلجیم کی لیژ میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
اپریل
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست
?️ 10 فروری 2021اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی
فروری
فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جنسی تشدد کی چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی بین الاقوامی
مارچ
ہمارا صبر طویل نہیں ہو گا:انصاراللہ کا سعودی عرب کو انتباہ
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے سعودی عرب کی طرف
مئی