پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کی طرح ملک میں آئینی بحران پیدا نہیں کرے گی۔

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے 22 رکنی کابینہ کے حلف کے لیے کل ساڑھے 11 بجے کا وقت طے کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی کی طرح ملک میں آئینی بحران نہیں پیدا کرے گی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پنجاب کابینہ کے وزرا سے کل حلف لیں گے، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نومنتخب کابینہ کے حلف کی سمری گورنر ہاوس کو بھجوا دی تھی۔

گورنر پنجاب کے آج جنوبی پنجاب ہونے کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔پنجاب حکومت کے 22 رکنی کابینہ کے حلف کے لیے کل ساڑھے 11بجے کا وقت طے ہوا ہے۔خیال رہے کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب کی 21رکنی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کیلئے حکومت کی جانب سے سمری بھیجوائی گئی تھی،سمری کیلئے تین بجے کا وقت مانگا گیا تھا۔گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے کیلئے رضامندی کردی گئی ہے ۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مختصر کابینہ اس لیے رکھی ہےکیونکہ ہم جلد الیکشن چاہتے ہیں۔ کابینہ مختصر وقت کیلئے بنائی گئی ہے۔

امید ہے کہ کل حلف برداری ہوجائے گی،سنا ہے گورنر پنجاب مان گئے ہیں، گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نے کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دی تھی۔ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی منظوری دیدی ہے ۔

پہلے مرحلہ میں تحریک انصاف کے 23 اور ق لیگ کے 2 وزراء حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جن وزراء کے ناموں پر مشاورت مکمل کی گئی ہے ان میں یاسمین راشد، بشارت راجہ، محمود الرشید، مراد راس اور فیاض چوہان، زین قریشی، صمصام بخاری، غضنفر چھینہ، ہمایوں یاسر اور عنصر مجید نیازی شامل ہیں جبکہ دیگر میں جہانزیب کچھی، ہاشم ڈوگر، ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر اور ہاشم جواں بخت،راشد حفیظ، حامد یار ہراج، حسنین بہادر دریشک، میاں اسلم اقبال اور چوہدری ظہیر الدین کے علاوہ تیمور بھٹی، یاور بخاری، شہباز گل، فواد چوہدری اور فرخ حبیب کے نام بھی شامل ہیں

مشہور خبریں۔

امریکی شاپنگ مال میں فائرنگ 2 ہلاک، ایک زخمی 

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن میں واقع فرلین شاپنگ

فواد چوہدری نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا

?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کی ترقی

میں صدر نہ بنا تو اسرائیل کے ساتھ کیا ہوگا؟ ٹرمپ کا بیان

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

روسی اور امریکی بینکوں کے درمیان تعلقات منقطع کرنے کی بات چیت

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:   تین باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن

شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کےمنافی ہے، آئی ایس پی آر

?️ 15 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

فلسطین میں غاصبانہ قبضے کی پالیسی کے الٹے نتائج

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی استقامتی کارروائیوں کی حالیہ

بھارت سے امریکہ ناراض؛ وجہ ؟

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے