?️
نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلئے مکمل حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے غزہ میں فوجی جنگ بندی کی پاسداری اور اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب بھی کیا جائے.
غزہ سے صیہونی فوج کا انخلا اور تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ کیاجائے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا پاکستانی مندوب نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے 300 سے زائد فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں، غزہ میں اب بھی گھر تباہ کیے جارہے ہیں اور لوگ خوف میں جی رہے ہیں.
پاکستانی مندوب نے غزہ میں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا پر زور دیا اور کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی مکمل پابندی اور فوری امن قائم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے. پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کےلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا، عاصم افتخار نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے پاکستانی مندوب نے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی ضرورت پر بھی زور د یتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے پیش نظر غزہ کے شدید مصائب کا شکار عوام کو فوری تحفظ اور وسیع پیمانے پر امداد فراہم کی جائے.
انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر و بحالی کا فوری آغاز کیا جائے کسی بھی قسم کا الحاق یا جبری بے دخلی ہر صورت میں نہیں ہونی چاہیے پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ پاکستان آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے ان کاکہنا تھاکہ تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضے کاخاتمہ ہونا چاہیے اور ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو.


مشہور خبریں۔
شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے: آرمی چیف
?️ 5 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
اکتوبر
کورونا ویکسین لگوانے پر وفاقی وزیر پر تنقید
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور مسلم لیگ قائداعظم
مارچ
مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی
ستمبر
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آزادی اور رواداری ختم ہو رہی ہے:نیویارک ٹائمز
?️ 13 فروری 2023کشمیر: (سچ خبریں) لیڈیا پولگرین نیویارک ٹائمز میں لکھتی ہیں کہ نریندر
فروری
طالبان وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے تیارنہیں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا تکل
مارچ
کرم ایجنسی کے حالات پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے، جماعت اسلامی خدمات پیش کرے گی، حافظ نعیم
?️ 22 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ
نومبر
سربیا میں ٹرمپ کے داماد کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مارچ
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: اس پروجیکٹ کا انتظام Affinity Global Partners کرتا ہے، جس
مارچ
نیویارک میں فلسطین کے حامیوں کے پرامن مظاہرے میں پولیس کی مداخلت
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہروں کے ایک نئے دور کے ساتھ
مئی