پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلئے مکمل حمایت جاری رکھے گا. عاصم افتخار

?️

نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلئے مکمل حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے غزہ میں فوجی جنگ بندی کی پاسداری اور اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب بھی کیا جائے.

غزہ سے صیہونی فوج کا انخلا اور تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ کیاجائے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا پاکستانی مندوب نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے 300 سے زائد فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں، غزہ میں اب بھی گھر تباہ کیے جارہے ہیں اور لوگ خوف میں جی رہے ہیں.

پاکستانی مندوب نے غزہ میں حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا پر زور دیا اور کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی مکمل پابندی اور فوری امن قائم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے. پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کےلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا، عاصم افتخار نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے پاکستانی مندوب نے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی ضرورت پر بھی زور د یتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے پیش نظر غزہ کے شدید مصائب کا شکار عوام کو فوری تحفظ اور وسیع پیمانے پر امداد فراہم کی جائے.

انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر و بحالی کا فوری آغاز کیا جائے کسی بھی قسم کا الحاق یا جبری بے دخلی ہر صورت میں نہیں ہونی چاہیے پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ پاکستان آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے ان کاکہنا تھاکہ تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضے کاخاتمہ ہونا چاہیے اور ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو. 

مشہور خبریں۔

کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید58 مریض جان کی بازی ہار گئے

?️ 7 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دروان 

ٹویٹر صارفین کی نجی معلومات تک امریکہ کی رسائی:ایلون مسک

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے

متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجی اور یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ نامعلوم مقام پر فرار

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: سعودی اتحاد کے مطابق متحدہ عرب امارات سے منسلک یمنی

اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں 

?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور

نینسی پیلوسی کے شوہر کو قید کی سزا

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی کو خطرناک ڈرائیونگ اور ڈرائیونگ

بھارت کبھی ہمارے ساتھ متحد نہیں ہوگا: امریکہ

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے کہا کہ بھارت ایک

صیہونی حملے کا جواب دیں گے:شام

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت

ہاورڈ لوٹنک کے ایپسٹین سے تعلقات پر سوالات

?️ 11 فروری 2026 سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے