🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ازبکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم دو تین معاہدے کرنے جارہے ہیں جس سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور آمد و رفت میں اضافہ ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی خطے کے ساتھ روابط بڑھیں، یہاں پاکستان کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ افغانستان کی تمام لیڈرشپ کے ساتھ رابطے بڑھیں، ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور تحفظ ہو گا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہماری جستجو جاری ہے، امید ہے اس میں مثبت پیشرفت ہو گی، بنیادی ذمہ داری افغانوں پر ہے، ہم تو سہولت کاری کر رہے ہیں، ہم امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات جمعہ کو متوقع ہے تاہم بھارتی وفد کے ساتھ ملاقات کا کوئی چانس نہیں ، بھارتی وفد دوشنبے میں بھی موجود تھا، ان سے کوئی نشست یا ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے بارے میں ان کا رویہ یہی رہتا ہے تو ان سے کیا بات کریں، بھارت تو چاہے گا کہ کوریڈور دلی تک جائے لیکن دلی کا راستہ سرینگر سے جائے گا، بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات واپس لے، تب ہی اس سے بات ہو سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل تدریجی ہوگا: تل ابیب
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ میں صیہونی حکومت کے سفیر مائیک ہرتزوگ نے آج
جولائی
پنجاب میں گورنر راج کے حوالے سے وزیر قانون کا بیان
🗓️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج
جولائی
امریکی وزیر خزانہ کے دورۂ چین کی کہانی روئٹرز کی زبانی
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: روئٹرز نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں امریکی وزیر خزانہ کے
جولائی
ویوو کا جلد ہی ایس سیریز کے دو نئے موبائل فون متعارف کرانے کا اعلان
🗓️ 21 دسمبر 2021بیجنگ( سچ خبریں) چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘ جلد ہی ’ایس‘ سیریز کے
دسمبر
حکمرانی پر انحصار یورپ کا غیر واضح مستقبل
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے جاری رہنے اور اس
دسمبر
Government introduces new rules for public university admission
🗓️ 15 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
مغربی ممالک کے عوام اسرائیل کے ساتھ ہیں یا فلسطین کے؟
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ اور اٹلی میں ہزاروں افراد فلسطینی قوم کی حمایت
اکتوبر
کیا غزہ کی پٹی میں کوئی ایسی جگہ ہے جو صیہونی بمباری سے محفوظ ہو؟
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات، اسپتالوں اور اقوام متحدہ
نومبر