ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

جنرل عاصم منیر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرنے والے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی کے دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں، حامیوں اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے عوام کو بھی باور کرایا کہ معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بدلہ لیا جائے گا جب کہ پاکستان کی اندورنی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والے کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

عمان کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان بحری سلامتی پر مشاورہ

?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ، بدر البوسعیدی، نے اقوام متحدہ کے

اسرائیل، ایران سے تصادم کا خواہش مند نہیں: پیوٹن کا اعلان

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز ایک اہم بیان

3 ملین ڈالر کا صیہونی دیو تباہ

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور

?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما نے مودی حکومت کو شدید دھمکی دے دی

?️ 10 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما الطاف بخاری نے بھارتی

پاکستان نے آئی ایم ایف سے ’بڑے، طویل مدتی‘ بیل آؤٹ پیکج کے حصول پر نظریں جمالیں

?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک

26ویں ترمیم کیلئے ووٹ: بی این پی مینگل نے سیمہ احسان، قاسم قاسم رونجھو کو پارٹی سے نکال دیا

?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بی این پی مینگل  نے 26 ویں ترمیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے