پاکستان سے بیرونِ ملک  منشیات بھیجنے کا انکشاف

پاکستان سے بیرونِ ملک  منشیات بھیجنے کا انکشاف

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان صوبہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات افریقا اور مشرق وسطیٰ بھیجےجانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔اور اس میں عالمی اسمگلرز ملوث ہیں۔ منشیات افریقا یا مشرق وسطیٰ پہنچنے اور بکنے میں ایک سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے اور منشیات جن غیرملکیوں کو بھیجی جاتی ہے گارنٹی کے طور پر ان کے اہلخانہ کو سندھ اوربلوچستان میں مغوی بھی رکھا جاتا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی جانے والی کراچی پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق دونوں براعظموں کو کم ازکم 25 کروڑ روپے مالیت کی منشیات سمندر کے راستے بھیجی جاتی ہے۔متحدہ عرب امارات اور عمان میں وصول کی جانے والی رقم کو ریئل اسٹیٹ میں انویسٹ کیا جاتاہے جن کو منشیات بھیجی جاتی ہے گارنٹی کے طور پر ان کےاہلخانہ کو یرغمال رکھا جاتاہے۔

رپورٹ کے مطابق منشیات کی رقم نہ ملنے پر مغویوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہےاور قتل بھی کر دیا جاتا ہے، اس نیٹ ورک کے کارندے بلوچستان میں گوادر اور  تربت جب کہ  سندھ کا نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ کرتا ہے اور ملیر میں یہ کارندے رہائش پزیر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  اگر منشیات کے پیسے نہیں آتے تو پھر مغویوں پر تشدد کا آغاز کیا جاتا ہے، جب ملزمان مایوس ہو جاتے ہیں تو پھر مغوی کو پر تشدد طریقے سےقتل کردیا جاتا ہے اور اس کی ویڈیو افریقا اور مشرق وسطیٰ میں موجود ملزمان کو بھیجی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوادر کا رہائشی جان محمد عرف جعفر انٹرنیشنل ڈرگز ریکٹ کا سرغنہ ہے، جان محمد کا بیٹا قمبر بزنجو افریقا اور مشرق وسطیٰ میں منشیات بھیجنے کا ذمےدار ہے جب کہ کراچی میں سلیم رند، نصرت اللہ بزنجو اور ادیب شاہ پر یہ ریکٹ مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں گروہ نے ڈیفینس فیز 7 میں بنگلہ کرائے پر لے کر نائجیرین مغویوں کو رکھا تھا، انہی نائیجیرین شہریوں کےاغوا کی اطلاع کراچی پولیس چیف کے واٹس ایپ نمبر پر دی گئی، اس اطلاع پر تینوں کو  بنگلے سے بازیاب کروایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی دشمن کے ساتھ تین ماہ کی جنگ میں حزب اللہ کی میدانی کامیابیاں

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی

حسن نصراللہ کی باتیں مزاحمتی تحریک کا روڈ میپ: رائے الیوم

?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

مغربی کنارے میں مزاحمت ناقابل تسخیر ہے: حماس

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک کے سربراہ محمود مرداوی نے کہا کہ ہم

یوسف رضا گیلانی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردعمل

?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے

جہاد اسلامی فلسطین کا غزہ جنگ میں کامیابی کے سلسلہ میں اہم بیان

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک سینئر ممبر

سرحد پار سے جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اس کو برداشت نہیں کرسکتے، شہباز شریف

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم

یمن کا امریکہ کو سخت جواب

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو

امریکہ الحشد الشعبی کو عراق میں اپنے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے؛ عراقی سیاستدان کا انکشاف

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:عراقی سیاستدان علی الزبیدی کے مطابق امریکہ الحشد الشعبی کو کمزور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے