?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی، 20 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ 20 جون اتوار کو پاکستان پہنچ جائے گی، چین سے رواں ماہ تیار ویکسین کی50 لاکھ اور کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں خام مال کی صورت ملیں گی ۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے رواں ماہ پاکستان کیلئے مجموعی طور پر کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں آئیں گی۔
رواں ماہ 50 لاکھ تیار ویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ 20 سے 22 جون کے درمیان کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں کا خام مال بھی پاکستان پہنچےگا۔ 20 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ 20 جون اتوار اور21 جون کو سائنو ویک ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔ دوسری جانب این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 66 ہزار 959 افراد کو ویکسین لگائی گئی،ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 760 خوراکیں لگائی جاچکی ہے۔
اسی طرح شہر میں ویکسی نیشن سنٹرز اب جمعے کی بجائے اتوار کو بند بند ہونگے، این سی او سی کی ہدایات پر سینٹرز میں چھٹی کا دن تبدیل کردیا گیا ہے۔ شہر میں ویکسی نیشن سینٹر اب جمعہ کی بجائے اتوار کو بند ہوں گے۔ اب شہری اتوار کے علاوہ تمام دن ویکسی نیشن کروا سکیں گے۔ ویکسین کی قلت ہونے پر صرف 3 سینٹرز پر ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔ ایکسپو سینٹر، مینار پاکستان سینٹر اور پی کے ایل آئی ہسپتال میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔
مزید برآں کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں انسدادِ کورونا ویکسین کی قلت پیداہوگئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کے 90 سینٹرز میں سے بیشتر ایسے ہیں جہاں ویکسین ختم ہوچکی ہے۔ متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں سنگل ڈوز پاک ویک کی قلت کا سامنا ہے۔ سائینو فارم ویکسین صرف سیکنڈ ڈوز کے لیے مختص ہے، سائینو ویک اور اسٹرازینیکا کی بھی قلت ہے۔
مشہور خبریں۔
ملکی سالمیت میں افواج کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا
فروری
یورپی قوانین مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روک سکتے ہیں، سیم آلٹمین کا انتباہ
?️ 10 فروری 2025سچ خبریں: اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے کہا ہے
فروری
بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: 2024کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو
مارچ
جیل میں اگر رونا ہوتا تو بہت پہلے ہاتھ کھڑا کردیتا، عمران خان
?️ 11 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران
جنوری
حقانی کی مصر، سوڈان اور فلسطین کے علماء کے ساتھ گفتگو
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے
جنوری
Expert Tips: Important tips to improve your breakfast routine
?️ 3 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ڈیموکریٹک ووٹرز بھی بائیڈن سے مایوس
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: پیر 10 جولائی کو جاری ہونے والے نیویارک ٹائمز/سینا
جولائی
چینی انجینئرز کو پینٹاگون کی اہم معلومات تک رسائی پر تشویش
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی انجینئرز کے
جولائی